14 Sep 2024
(ویب ڈیسک)ماہرین نے تحقیق کے بعد کہا ہے کہ ہے کہ 50 لاکھ سے زیادہ مریض ڈپریشن کے علاج میں سائلو سائبین سے منسلک تھراپی سے فائدہ اٹھا سکتے ہیں۔سائلو سائبین دراصل مخصوص قسم کی مشروم جسے “جادوئی مشروم” کہا جاتا ہے۔
تحقیق کے مطالعے میں سائلو سائبین جسے سائیکیڈیلک بھی کہا جاتا ہے، کے علاج کے فوائد کو برقرار رکھا گیا تھا تاہم فوڈ اینڈ ڈرگ ایڈمنسٹریشن سے اس سائیکیڈیلک کو بطور علاج منظور کرنے کا مطالبہ کیا گیا تھا۔سائیکیڈیلک قسم کی ادویات سوچ، مزاج اور وقت کے احساس کو عارضی طور پر بدل دیتی ہیں۔ اسے ہالوسینوجن بھی کہا جاتا ہے کیونکہ یہ بصری اور سمعی تصورات کو یکسر تبدیل کر سکتا ہے۔