اپ ڈیٹس
  • 324.00 انڈے فی درجن
  • 323.00 زندہ مرغی
  • 468.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
تجارت

لاہور ہائیکورٹ کا یوٹیلیٹی سٹورز بند کرنے کے خلاف درخواست کا تحریری حکم جاری

14 Sep 2024
14 Sep 2024

(لاہور نیوز) لاہور ہائیکورٹ نے یوٹیلیٹی سٹورز بند کرنے کے خلاف درخواست کا تحریری حکم جاری کر دیا۔

لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس راحیل کامران نے محمد رفیق سمیت دیگر کی درخواستوں پر 6 صفحات پر مشتمل تحریری فیصلہ جاری کر دیا۔

عدالتی فیصلے میں کہا گیا ہے کہ بدلتی معاشی اور موسمیاتی صورتحال پر حکومتی پالیسی ایک جیسی نہیں رہ سکتی، ایک وقت میں ایک پالیسی شاید عوامی مفاد میں ہو مگر ممکن نہیں ہے کہ کسی اور وقت میں وہ پالیسی عوام مفاد میں رہے، معاشی اور سیاسی معاملات پر بحث کے لئے اصل فورم پارلیمنٹ ہے عدالتیں نہیں۔

تحریری فیصلے میں کہا گیا کہ درخواست گزار یہ ثابت نہیں کر سکا کہ حکومت کا یوٹیلیٹی سٹورز بند کرنے کا فیصلہ غیر قانونی اور غیر آئینی ہے، تاہم ہو سکتا ہے کہ پالیسی پر عملدرآمد ہونے سے مستقبل میں ملازمین کے حقوق پر اثر پڑے، ایسی صورتحال میں متاثرین متعلقہ فورم سے رجوع کر سکتے ہیں۔

عدالتی فیصلے میں نشاندہی کی گئی ہے کہ حکومت نے یوٹیلیٹی سٹورز ملازمین کے خلاف تاحال کوئی ایکشن نہیں لیا اس لئے یہ کہنا قبل از وقت ہے کہ ملازمین کا روزگار متاثر ہوا ہے۔

عدالتی فیصلے میں مزید کہا گیا ہے کہ عدالت یوٹیلیٹی سٹورز کو بند کرنے کے خلاف درخواست ناقابل سماعت قرار دے کر مسترد کرتی ہے۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے