اپ ڈیٹس
  • 324.00 انڈے فی درجن
  • 323.00 زندہ مرغی
  • 468.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
تجارت

وزیراعظم کی الیکٹرک وہیکلز سے متعلق جامع فنانشل ماڈل پیش کرنے کی ہدایت

14 Sep 2024
14 Sep 2024

(لاہور نیوز) وزیراعظم شہباز شریف نے الیکٹرک وہیکلز سے متعلق جامع فنانشل ماڈل پیش کرنے کی ہدایت کر دی۔

وزیراعظم کی زیر صدارت الیکٹرک وہیکلز کے استعمال سے متعلق اجلاس ہوا جس میں شہباز شریف نے وفاقی وزارت خزانہ اور سٹیٹ بینک سے مشاورت کی ہدایت کر دی۔

شہباز شریف نے نیشنل الیکٹرک وہیلز پالیسی نومبر میں مکمل کرنے اور ملک میں ای وہیکلز کی تیاری سے متعلق لائسنسز کے ضابطہ کار کو بہتر بنانے کی ہدایت کر دی۔

اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے وزیرِ اعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ ملک میں بجلی سے چلنے والی گاڑیوں کے فروغ کے لئے حکومت ترجیحی اقدامات کر رہی ہے۔

انہوں نے کہا کہ بجلی سے چلنے والی گاڑیوں سے پٹرول اور ڈیزل کی درآمد کی مد میں زر مبادلہ کی بچت ہو گی اور گاڑیاں ماحول دوست بھی ہوں گی۔

شہباز شریف کا کہنا ہے کہ ای وہیکلز کی پالیسی سے متعلق تمام صوبوں، وفاقی اکائیوں اور سٹیک ہولڈرز سے مشاورت کی جائے، سرکاری سکولوں کے اچھی کارکردگی دکھانے والے طلباء میں الیکٹرک بائیکس تقسیم کی جائیں گی۔

وزیرِ اعظم کا اپنے خطاب میں مزید کہنا تھا کہ آئندہ تمام وفاقی سرکاری اداروں کیلئے صرف الیکٹرک بائیکس کی خریداری کی جائے گی۔

شہباز شریف نے تمام وفاقی وزارتوں کو ہدایت جاری کرنے کے احکامات جاری کرتے ہوئے سی ڈی اے کو اسلام آباد میں الیکٹرک ٹرانسپورٹ سے متعلق پلان دینے کی ہدایت کر دی۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے