اپ ڈیٹس
  • 324.00 انڈے فی درجن
  • 323.00 زندہ مرغی
  • 468.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
تجارت

ایشیائی ترقیاتی بینک نے پاکستان کیلئے 32 کروڑ ڈالر قرض کی منظوری دیدی

13 Sep 2024
13 Sep 2024

(لاہور نیوز) ایشیائی ترقیاتی بینک (اے ڈی بی) نے پاکستان کیلئے 32 کروڑ ڈالر قرض کی منظوری دے دی۔

اے ڈی بی نے پاکستان کیلئے قرض کی منظوری سے متعلق اعلامیہ جاری کر دیا۔

اعلامیے کے مطابق رقم سے خیبرپختونخوا کے دیہی علاقوں کی تقریباً 900 کلومیٹر سڑکوں کی بحالی کی جائے گی جو سیلاب کی وجہ سے تباہ ہو گئی تھیں، سڑکیں آبادی کو تعلیم، صحت اور مارکیٹ تک رسائی دینے میں مدد دیں گی، روڈ ٹرانسپورٹ پاکستان میں سماجی ترقی کا اہم عنصر ہے۔

منصوبے کی کامیابی سے خیبرپختونخوا میں ٹرانسپورٹ کرایوں میں کمی اور معاشی سرگرمیوں میں اضافہ ہو گا، لاکھوں لوگوں کو روزگار کے مواقع بھی ملیں گے۔

اعلامیے میں کہا گیا کہ خیبرپختونخوا کی ترقی سے ملک کے دیگر حصوں کو بھی فائدہ پہنچے گا، منصوبے کے ذریعے معاشی اور ٹیکنیکل معاونت بھی فراہم کی جائے گی، ٹھیکہ سسٹم میں بہتری لا کر سیاحت کی صورتحال بہتر بنائی جائے گی۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے