اپ ڈیٹس
  • 324.00 انڈے فی درجن
  • 323.00 زندہ مرغی
  • 468.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
تجارت

ٹریڈنگ کارپوریشن مالی مشکلات کا شکار، 13 ادارے 291 ارب کے مقروض

13 Sep 2024
13 Sep 2024

(ذیشان یوسفزئی) ٹریڈنگ کارپوریشن آف پاکستان شدید مالی مشکلات کا شکار ہے، حکومتی سمیت 13 دیگر اداروں نے ٹی سی پی کے 93 ارب 69 کروڑ سے زائد دبا لئے ہیں۔

دنیا نیوز کو دستیاب دستاویز کے مطابق عدم ادائیگیوں پر 198 ارب روپے کا سود بھی چڑھ گیا ہے جس کی ادائیگی ضروری ہے، 13 ادارے ٹی سی پی کے مجموعی طور پر 291 ارب کے مقروض ہیں۔

نیشنل فرٹیلائزرز مارکیٹنگ لمیٹڈ سب سے زیادہ مقروض ہے اور این ایف ایم ایل نے 116 ارب روپے ادا کرنے ہیں، منسٹری آف نیشنل فوڈ سکیورٹی اینڈ ریسرچ 2 ارب روپے کی نادہندہ ہے۔

دستاویزات میں بتایا گیا ہے کہ یوٹیلیٹی سٹورز کارپوریشن بھی 96 ارب روپے کی مقروض ہے، وزارت صنعت و پیداوار بھی ٹی سی پی کی 16 ارب کی مقروض ہے، صوبائی حکومتیں بھی ٹی سی پی کی اربوں روپے کی مقروض ہیں۔

پنجاب کا محکمہ خوراک بھی 15 ارب روپے کا نادہندہ ہے، خیبرپختونخوا کا محکمہ خوراک 11 ارب روپے سے زائد کا مقروض ہے، بلوچستان کے محکمہ خوراک نے بھی 8 ارب روپے ٹی سی پی کے ادا کرنے ہیں اور سندھ فوڈ ڈیپارٹمنٹ نے 8 ارب روپے ادا کرنے ہیں۔

اس کے علاوہ حکومت گلگت بلتستان نے ٹی سی پی کے 5 ارب روپے ادا کرنے ہیں جبکہ حکومت آزاد کشمیر ایک ارب 98 کروڑ روپے سے زائد کی نادہندہ ہے۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے