13 Sep 2024
(لاہور نیوز) چیئرپرسن چائلڈ پروٹیکشن بیورو اور ممبر صوبائی اسمبلی پنجاب سارہ احمد نے پاکستان سویٹ ہوم اسلام آباد کا دورہ کیا۔
سی ای او پاکستان سویٹ ہوم اسلام آباد زمرد خان نے چیئرپرسن سارہ احمد کا استقبال کیا اور پاکستان سویٹ ہوم کے بارے میں بریفنگ دی۔
اپنے دورے کے دوران چیئرپرسن سارہ احمد نے پاکستان سویٹ ہوم اسلام آباد کے مختلف سیکشنز کا دودہ کیا، انہوں نے پاکستان سویٹ ہوم میں بچوں کے سکول اور کلاس رومز کا بھی دورہ کیا۔
سارہ احمد نے پاکستان سویٹ ہوم اسلام آباد میں بچوں کے ساتھ وقت گزارا، اس موقع پر چائلڈ پروٹیکشن بیورو اور پاکستان سویٹ ہوم اسلام آباد کے مابین ایم او یو پر اتفاق کیا گیا۔