اپ ڈیٹس
  • 324.00 انڈے فی درجن
  • 323.00 زندہ مرغی
  • 468.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
تجارت

آئی ایم ایف پروگرام کے حصول میں مزید کوئی رکاوٹ نہیں: گورنر سٹیٹ بینک

13 Sep 2024
13 Sep 2024

(لاہور نیوز) گورنر سٹیٹ بینک آف پاکستان کا کہنا ہے کہ حکومت نے آئی ایم ایف پروگرام کی تمام مالی یقین دہانیاں حاصل کر لی ہیں، آئی ایم ایف پروگرام کے حصول میں مزید کوئی رکاوٹ نہیں ہے۔

گورنر سٹیٹ بینک نے مانیٹری پالیسی پر ماہرین کو بریفنگ دیتے ہوئے کہا کہ پاکستان ستمبر 2024 میں آئی ایم ایف اجلاس میں اپنا مقدمہ پیش کرے گا۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان کو رواں مالی سال 26.20 ارب ڈالر ادا کرنے ہیں، مالی سال کی ادائیگیوں میں 16.3 ارب ڈالر رول اوور ہوں گے، مارچ تک 14.1 ارب ڈالر واجب الادا ہوں گے، مارچ تک 8.3 ارب ڈالر رول اوور ہوں گے۔

گورنر سٹیٹ بینک نے بتایا کہ مارچ تک کے بقایا 5.8 ارب ڈالر ماہانہ 80 کروڑ سے 1 ارب ڈالر ادا کرِیں گے، جولائی سے ستمبر تک 4 ارب ڈالر سیٹل کرچکے ہیں ۔

انہوں نے کہا کہ جولائی سے ستمبر تک 1.7 ارب ڈالر ادا کئے ہیں اور 2.3 ارب ڈالر رول اوور کئے۔

واضح رہے کہ آئی ایم ایف بورڈ میٹنگ 25 ستمبر کو ہوگی جس میں پاکستان کے لیے خصوصی قرض پروگرام کی توثیق کا امکان ہے۔

ڈائریکٹر کمیونیکیشن آئی ایم ایف جولی کوزیک نے پریس بریفنگ میں بتایا کہ آئی ایم ایف بورڈ کی میٹنگ 25 ستمبرکو طے ہوئی ہے، آئی ایم ایف 25 ستمبر کو پاکستان کے لیے قرض پروگرام منظور کرسکتا ہے۔

آئی ایم ایف کے مطابق پاکستان اور آئی ایم ایف میں سٹاف سطح کا معاہدہ جولائی میں طے پایا تھا، پاکستان نے 9 ماہ کا سٹینڈ بائے معاہدہ گزشتہ برس کامیابی سے مکمل کیا۔

آئی ایم ایف کا کہنا ہے کہ پاکستان 37 ماہ کے قرض پروگرام کی شرائط پر عملدرآمد کر رہا ہے، خیال رہے کہ پاکستان نے آئی ایم ایف سے 7 ارب ڈالر قرض کی درخواست کی تھی۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے