اپ ڈیٹس
  • 306.00 انڈے فی درجن
  • 595.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
تجارت

سٹیٹ بینک نے نئے نوٹوں کی سیریز کے حوالے سے وضاحت جاری کردی

12 Sep 2024
12 Sep 2024

(لاہورنیوز) نئے بینک نوٹوں کی سیریز سے متعلق سٹیٹ بینک نے وضاحت جاری کردی۔

سٹیٹ بینک آف پاکستان کی جانب سے جاری اعلامیے کے مطابق جنوری میں آرٹ مقابلے کے ساتھ نئے بینک نوٹوں کی سیریز کی ڈیزائننگ کا عمل شروع کیا گیا، مقابلے کا مقصد فنکاروں کی حوصلہ افزائی کرنا تھا۔

اعلامیہ کے مطابق مقابلے کامقصد بین الاقوامی سطح پر بہترین ڈیزائن کی تیاری میں عوام کو شامل کرنا تھا،ڈیزائنوں کا جائزہ ماہرین پر مشتمل کمیٹی نے لیا، فاتح انٹریز کا اعلان 5 ستمبر کو کیا گیا، مقابلے کے نتائج کو بعض حلقوں نے نئے نوٹوں کی سیریز کے ڈیزائنوں کی شارٹ لسٹنگ سے تعبیر کیا۔

سٹیٹ بینک کے مطابق نتائج کے اعلان کا مقصد محض فنکاروں کی کاوشوں کو سراہنا اور انعامات سے نواز نا تھا۔ جن ڈیزائنوں کو فاتح قرار دیا گیا وہ بینک نوٹوں کی نئی سیریز کے لیے شارٹ لسٹڈ ڈیزائن نہیں۔مجوزہ نئی سیریز کے حتمی ڈیزائن مسابقتی عمل کے ذریعے معروف بین الاقوامی کمپنیاں ڈیزائن کر رہی ہیں، یہ کمپنیاں دسمبر 2024 تک نئے ڈیزائنز کےلیے اپنی تجاویز پیش کریں گی۔

سٹیٹ بینک بورڈ کی جانب سے منظور کردہ ڈیزائنز جنوری تک وفاقی حکومت کوپیش کیے جائیں گے، وفاقی حکومت کی منظوری کے بعد ہی نئے ڈیزائن کے نوٹوں کی سیریز کی چھپائی شروع ہوگی۔ 

 

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے