اپ ڈیٹس
  • 306.00 انڈے فی درجن
  • 595.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
شہرکی خبریں

گورنر خیبرپختونخوا نے جامعات کو اپنی زمین بیچنے یا لیز پر دینے سے روک دیا

12 Sep 2024
12 Sep 2024

(لاہور نیوز) یونیورسٹیوں کی زمین کی فروخت اور لیز پر دینے کے معاملے پر گورنر فیصل کریم کنڈی نے اہم قدم اٹھا لیا۔

گورنرخیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی نے صوبہ بھرکی یونیورسٹیوں کو زمین بیچنے یا لیز پر دینے سے روک دیا، پرنسپل سیکرٹری کی جانب سے صوبہ بھرکی یونیورسٹیوں کو باقاعدہ تحریری ہدایات جاری کر دی گئیں۔

اعلامیے کے مطابق پشاور ہائیکورٹ میں خیبرپختونخوا کی بعض یونیورسٹیوں کی اراضی کی فروخت یا لیز پر دینے پر حکم امتناعی جاری ہے، صوبہ بھر کی یونیورسٹیوں کو اس ضمن میں کسی قسم کا قدم نہیں اٹھانا چاہئے۔

فیصل کریم کنڈی نے کہا ہے کہ جب تک چانسلر رہوں گا کسی یونیورسٹی کی ایک انچ اراضی نہیں بیچنےدوں گا، جس جماعت نے ایوان صدر اور وزیر اعظم ہاؤس کو یونیورسٹی میں تبدیل کرنا تھا وہ یونیورسٹیوں کو تباہ کر رہے ہیں۔

 
Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے