اپ ڈیٹس
  • 324.00 انڈے فی درجن
  • 323.00 زندہ مرغی
  • 468.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
صحت

تمباکو نوشی نہ کرنے والے افراد کے پھیپھڑے بھی کینسر کا شکار ہوسکتے ہیں!ماہرین نے خبردار کردیا

12 Sep 2024
12 Sep 2024

(ویب ڈیسک)ماہرین کا کہنا ہے کہ فضائی آلودگی میں موجود باریک ذرات ان افراد میں پھیپھڑوں کے کینسر کا خطرہ بڑھا سکتے ہیں جنہوں نے کبھی تمباکو نوشی نہیں کی ہو۔

انٹرنیشنل ایسوسی ایشن فار دی اسٹڈی آف لنگ کینسر (آئی اے ایس ایل سی) میں پیش کی جانے والی تحقیق کے مطابق گاڑی کے اور جلتی ہوئی لکڑی سے نکلنے والے دھوئیں کے چھوٹے ذرات سے پھیپھڑوں کے ٹیومر کا خطرہ بڑھ سکتا ہے۔

اگرچہ تمباکو نوشی پھیپھڑوں کے کینسر کے لئے سب سے بڑا خطرہ ہے لیکن ایک اندازے کے مطابق ہر برس تقریباً 6000 ایسے افراد اس بیماری سے مرتے ہیں جنہوں نے کبھی تمباکو نوشی نہیں کی ہوتی۔جہاں تمباکو نوشی کی شرح میں کمی کا مشاہدہ کیا جا رہا ہے، وہیں کچھ مطالعات سے معلوم ہوتا ہے کہ نوجوان خواتین اور تمباکو نوشی نہ کرنے والوں میں اس بیماری کے کیسز میں اضافہ ہو رہا ہے۔

2017 میں ہونے والی ایک تحقیق کے مطابق 2008 سے 2014 کے درمیان برطانیہ میں کبھی تمباکو نوشی نہ کرنے والوں میں پھیپھڑوں کے کینسر کی شرح دُگنی ہوگئی تھی۔ رپورٹ میں بتایا گیا کہ 35 سے 54 سال کی عمر کی خواتین میں اب اسی عمر کے مردوں کے مقابلے میں پھیپھڑوں کے کینسر کی تشخیص زیادہ ہوتی ہے۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے