اپ ڈیٹس
  • 324.00 انڈے فی درجن
  • 323.00 زندہ مرغی
  • 468.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
شہرکی خبریں

پاکستان سمندری ماحولیاتی نظام کے تحفظ کیلئے پُرعزم ہے: صدر آصف زرداری

12 Sep 2024
12 Sep 2024

(لاہور نیوز) صدر مملکت آصف علی زرداری نے کہا ہے کہ پاکستان سمندری ماحولیاتی نظام کے تحفظ کیلئے پُرعزم ہے، سمندری آلودگی پاکستان کے لیے باعثِ تشویش امر ہے۔

صدر آصف علی زرداری سے انٹرنیشنل میری ٹائم آرگنائزیشن (آئی ایم او) کے سیکرٹری جنرل نے ملاقات کی، ملاقات میں صدر مملکت نے سمندری ماحولیاتی نظام، ساحلی علاقوں کے تحفظ کے عزم کا اعادہ کیا۔

آصف علی زرداری نے کہا کہ سمندری آلودگی سے ماہی گیری کے شعبے کی نمو میں کمی ہو رہی ہے، بلیو اکانومی پر توجہ دینا پاکستان کی ترقیاتی حکمت عملی کا اہم جزو ہے ، پاکستان ماہی گیری ، شپ بریکنگ کے شعبوں کو جدید بنانے کا خواہاں ہے۔

صدرمملکت کا کہنا تھا کہ پاکستان موسمیاتی تبدیلی کے اثرات سے نمٹنے کیلئے مؤثر اقدامات کر رہا ہے، پاکستان سمندری ماحولیاتی نظام کی بہتری کیلئے آئی ایم او کی معاونت کا خیر مقدم کرے گا۔

صدر آصف علی زرداری سے انٹرنیشنل میری ٹائم آرگنائزیشن (آئی ایم او) کے سیکرٹری جنرل نے ملاقات کی، ملاقات میں صدر مملکت نے سمندری ماحولیاتی نظام، ساحلی علاقوں کے تحفظ کے عزم کا اعادہ کیا۔

آصف علی زرداری نے کہا کہ سمندری آلودگی سے ماہی گیری کے شعبے کی نمو میں کمی ہو رہی ہے، بلیو اکانومی پر توجہ دینا پاکستان کی ترقیاتی حکمت عملی کا اہم جزو ہے، پاکستان ماہی گیری، شپ بریکنگ کے شعبوں کو جدید بنانے کا خواہاں ہے۔

صدر مملکت کا کہنا تھا کہ پاکستان موسمیاتی تبدیلی کے اثرات سے نمٹنے کیلئے مؤثر اقدامات کر رہا ہے، پاکستان سمندری ماحولیاتی نظام کی بہتری کیلئے آئی ایم او کی معاونت کا خیر مقدم کرے گا۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان نے 10 لاکھ سے زائد ایکڑ پر مینگرووز لگائے، عالمی مارکیٹ میں کاربن کریڈٹ فروخت کیے، مزید 20 لاکھ ایکڑ اراضی پر مینگرووز لگانے کے منصوبے جاری ہیں۔

اس موقع پر صدر مملکت نے آئی ایم او کے ضوابط اور معیارات پر عمل کرنے کے عزم کا اعادہ کیا اور کہا کہ پاکستان آئی ایم او کے ساتھ مختلف شعبوں میں تعاون کا خواہاں ہے۔

سیکرٹری جنرل آئی ایم او  نے کہا کہ پاکستان کے بحری شعبے میں بڑی صلاحیت موجود ہے، پائیدار اور مؤثر بحری انڈسٹری کے فروغ میں پاکستان کی حمایت جاری رکھیں گے۔

صدر مملکت آصف علی زرداری نے مؤثر ریگولیٹری فریم ورک کا مشن آگے بڑھانے کیلئے سیکرٹری جنرل کی قیادت پر اعتماد کا اظہار کیا۔

 
Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے