اپ ڈیٹس
  • 324.00 انڈے فی درجن
  • 323.00 زندہ مرغی
  • 468.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
تفریح

'انا للہ وانا الیہ راجعون'اداکارہ شگفتہ اعجاز کے شوہر دار فانی سے کوچ کرگئے

12 Sep 2024
12 Sep 2024

(ویب ڈیسک)پاکستانی شوبز انڈسٹری کے سینئر اداکارہ شگفتہ اعجاز کے شوہر یحییٰ صدیقی انتقال کرگئے۔

شگفتہ اعجاز نے اپنے آفیشل انسٹاگرام ہینڈل پر اپنے شوہر یحییٰ صدیقی کی تصویر پوسٹ کرتے ہوئے اُن کے انتقال کی افسوسناک خبر شیئر کی۔سینئر اداکارہ نے اپنی پوسٹ میں کہا کہ میرے شوہر یحییٰ صدیقی انتقال کرگئے ہیں، براہِ کرم! اُن کی مغفرت کے لیے سورۃ فاتحہ پڑھیں۔

یحییٰ صدیقی کے انتقال پر شگفتہ اعجاز کے مداحوں اور شوبز شخصیات کی جانب سے گہرے دُکھ کا اظہار کیا جارہا ہے۔واضح رہے کہ شگفتہ اعجاز کے شوہر یحییٰ صدیقی پچھلے 5 برسوں سے کینسر میں مبتلا تھے اور نجی اسپتال میں زیرِ علاج تھے۔

شگفتہ اعجاز اور یحییٰ کی یہ دوسری شادی تھی، دونوں کی پہلی شادیوں سے دو دو بچے ہیں جبکہ ان دونوں کی دو مشترکہ بیٹیاں بھی ہیں۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے