12 Sep 2024
(لاہور نیوز) مہنگائی کا جن بے قابو ہو گیا، سرکاری ریٹ لسٹ میں 3 سبزیاں اور 3 پھل مہنگے ہو گئے۔
تفصیلات کے مطابق لیموں 780 روپے، ادرک 700 روپے، لہسن 600 روپے، پیاز 160 روپے اور ٹماٹر 140 روپے کلو فروخت ہو رہے ہیں، ٹینڈے 240 روپے، اروی 220 روپے، بھنڈی 140 روپے، آلو 120 روپے اور بینگن 100 روپے کلو میں دستیاب ہیں۔
پھلوں میں آلو بخارہ 400 روپے، آڑو 350 روپے، سیب 280 روپے، امرود 220 روپے، آم چونسہ 200 روپے کلو میں فروخت ہو رہے ہیں، کیلا درجہ اول 200 روپے اور درجہ دوم 140 روپے فی درجن میں دستیاب ہے۔