اپ ڈیٹس
  • 324.00 انڈے فی درجن
  • 323.00 زندہ مرغی
  • 468.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
تجارت

آئی ایم ایف کی جی حضوری کا سلسلہ نہ تھم سکا، حکومت نے ادارے کی ایک اور بڑی شرط مان لی

11 Sep 2024
11 Sep 2024

(ویب ڈیسک)آئی ایم ایف کی شرط کے مطابق حکومت اب کوئی نیا خصوصی اکنامک زون یا ایکسپورٹ پراسیسنگ زون قائم نہیں کرے گی اور نہ ہی پہلے سے قائم زونز کو ان کی مدت پوری ہونے کے بعد مزید کوئی مراعات دے گی۔

آئی ایم ایف کی اس شرط سے پاکستان اسٹیل مل کی زمین پر ایکسپورٹ پراسیسنگ زون بنانے کے حکومتی منصوبے کو نقصان پہنچے گا، حکومتی ذرائع نے بتایا کہ اس شرط کا اطلاق وفاقی اور چاروں صوبائی حکومتوں پر ہوگا، تاہم کے پی کے نے اس شرط پر عمل کرنے سے انکار کردیا ہے۔

یہ شرط ملکی معاشی پالیسیوں پر آئی ایم ایف کی گرفت کو ظاہر کرتی ہے، اس سے نہ صرف ملک کی معاشی ترقی متاثر ہوگی بلکہ اکنامک زونز میں چینی صنعتوں کو لانے کی کوششوں کو بھی نقصان پہنچے گا۔

واضح رہے کہ حکومت آئی ایم ایف کی شرط پر 1.8 ہزار ارب روپے کے بھاری ٹیکس لگانے، بجلی کی قیمتوں میں 51 فیصد اضافہ کرنے سمیت متعدد دیگر شرائط پوری کرنے کے باجود تاحال آئی ایم ایف سے 7 ارب ڈالر کا بیل آؤٹ پیکیج حاصل کرنے میں ناکام ہے۔

مشیر خزانہ کے پی کے مزمل اسلم نے اسپیشل اکنامک زونز کے قیام پر پابندی کی شرط کو مسترد کرنے کا دفاع کرتے ہوئے کہا کہ صنعتوں کا پھیلاؤ صوبائی معاملہ ہےاور کے پی کے جیسے پسماندہ صوبے میں ترقی کیلیے صنعتی زونز کا قیام ازحد ضروری ہے۔آئی ایم ایف اس معاملے پر ہمیں ڈکٹیٹ نہیں کرسکتا۔واضح رہے کہ گزشتہ مالی سال کے دوران حکومت نے اسپیشل اکنامک زونز کو 7 ارب روپے کی مراعات دی تھیں۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے