اپ ڈیٹس
  • 324.00 انڈے فی درجن
  • 323.00 زندہ مرغی
  • 468.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
صحت

رات دیر تک جاگنا کس بیماری کے خطرات میں اضافہ کردیتا ہے؟ماہرین نے خبردار کردیا

11 Sep 2024
11 Sep 2024

(ویب ڈیسک)ماہرین نے کہا ہے کہ جو لوگ دیر تک جاگنا پسند کرتے ہیں ان میں ٹائپ 2 ذیابیطس ہونے کا امکان جلد سونے والوں کے مقابلے میں 50 فیصد زیادہ ہوتا ہے۔

ذیابیطس کے مطالعہ کے لیے یورپی ایسوسی ایشن کے سالانہ اجلاس میں پیش کردہ نتائج کے مطابق جو لوگ رات دیر تک جاگتے ہیں، ان میں شوگر کا مرض ہونے کے امکانات زیادہ ہوتے ہیں۔

محققین نے بتایا کہ رات میں جاگنے سے ٹائپ 2 ذیابیطس کا خطرہ اس وقت بھی ہوتا ہے جب دیگر غیر صحت بخش طرز زندگی والے عوامل جیسے ناقص خوراک، ورزش کی کمی، شراب نوشی، تمباکو نوشی اور کم نیند بھی کارفرما ہو۔

محققین نے کہا کہ اس کی ایک ممکنہ وضاحت یہ ہے کہ رات کو جاگنے میں جسمانی نظام کی فطری گھڑی سماجی نظام الاوقات کے ساتھ ہم آہنگ نہیں رہتی۔جب ایسا ہوتا ہے تو جسمانی نظام غلط ترتیب کا شکار ہوتا ہے جس کے بارے میں ہم جانتے ہیں کہ یہ میٹابولک خرابی اور بالآخر ٹائپ 2 ذیابیطس کا باعث بن سکتا ہے۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے