اپ ڈیٹس
  • 324.00 انڈے فی درجن
  • 323.00 زندہ مرغی
  • 468.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
تجارت

بجلی کی قیمتوں میں کمی کیلئے آئی پی پیز کو متحد ہوکر پلان بنانا ہوگا: شہریار چشتی

11 Sep 2024
11 Sep 2024

(لاہور نیوز) چیئرمین ایشیا پاک انوسٹمنٹ شہریار چشتی نے کہا کہ بجلی کی قیمت کم کرنے کیلئے تمام آئی پی پیز کو ہنگامی بنیادوں پر متحد ہوکر پلان بنانا ہوگا۔

چیئرمین ایشیا پاک انوسٹمنٹ شہریار چشتی نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ آئی پی پیز کے طور پر پاکستان کی بجلی کی صورتحال کو دیکھ رہے ہیں، کافی عرصے سے پاکستان کی انرجی صورتحال خراب ہوتی جارہی ہے۔انہوں نے کہا کہ صارفین کو کیسے بجلی سستی دی جاسکتی ہے؟ اس پر کام کرنا ہوگا، آئی پی پیز کے تحت ہم سب کو بھی صارفین کو سہولت دینا ہوگی ۔

شہریار چشتی نے کہا کہ وفاقی حکومت کو بجلی کی قیمت کم کرنے کے لئے تجاویز دینے جارہے ہیں، لبیرٹی نے بھی اپنے منافع کو 2021 میں شیئرکیا تھا، 2021 سے بجلی کا سیکٹر مسلسل مسائل میں جاتا رہا ہے۔انہوں نے کہا کہ ہم حکومت کو ریٹ آف ریٹرن ڈالر سے ختم کرکے پاکستانی روپے میں کرنے کی تجویز دے رہے ہیں، ہم اپنا حصہ دے رہے ہیں، اب دوسرے پاور پلانٹ کیا سوچتے ہیں یہ ان پر ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ بجلی کی قیمت کم ہوگی تو ہی صارفین کو ریلیف مل سکے گا، بجلی کی قیمت کم کرنے کیلئے سب کو مل کو سوچنا ہوگا۔ 

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے