اپ ڈیٹس
  • 324.00 انڈے فی درجن
  • 323.00 زندہ مرغی
  • 468.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
تجارت

ادارہ شماریات کے مہنگائی کم ہونے کے دعوے جھوٹ قرار

11 Sep 2024
11 Sep 2024

(ویب ڈیسک) شہریوں نے ادارہ شماریات کی جانب سے 9 ماہ میں مہنگائی کی شرح 33 فیصد سے کم ہو کر 9 فیصد کے دعوے کو جھوٹ قرار دے دیا ۔

شہریوں کا کہنا ہے کہ چیزوں کی قیمتیں تو کم ہوئی نہیں، سب مہنگی ہیں ، بڑھتی ہوئی مہنگائی نے ہر طبقے خصوصاً متوسط اور غریب طبقے کو شدید متاثر کیا ہوا ہے جس کی وجہ بنیادی اشیائے ضروریہ کی قیمتوں میں عدم استحکام ہے اور اس کی وجہ سے مہنگائی رکنے کا نام نہیں لے رہی۔

 260 روپے کلو میں ملنے والی دال ماش اب 400 روپے کلو میں فروخت کی جا رہی ہے، 290 کی دال مونگ 380 روپے، 450 روپے کلو والا گھی 480 روپے، 280 روپے کلو والے چاول 340 روپے کلو، 340 روپے والی شیمپو کی بوتل 380 روپے اور75 روپے میں ملنے والا دودھ کا ڈبہ 95 روپے کا ہوگیا ہے۔

اس کے علاوہ مرغی کا گوشت 700 روپے اور بڑا گوشت 1200 روپے تک پہنچ گیا ہے۔

 شہریوں کا کہنا ہے کہ حکومت کے اعداد و شمار کا عام آدمی کے بجٹ سے کوئی تعلق نہیں۔

اشیائے خورو نوش کی قیمتوں میں اضافہ اپنی جگہ لیکن ایسے میں ادویات ہوں، درسی کتب یا کپڑے جوتے، ہر چیز کی قیمتوں میں اضافہ ہورہا ہے  جب کہ کنسٹرکشن کے کام میں استعمال ہونے والا سیمنٹ، بجری اور سریے سمیت ہر چیز میں اضافے سے کنسٹرکشن انڈسٹری بھی متاثر ہے۔

 تاجروں کا کہنا ہے کہ حکومتی ٹیکسز کا بوجھ بالآخرعام آدمی پر ہی پڑتا ہے۔

ادارہ شماریات کے مطابق ماہ اگست میں مہنگائی کی شرح 9.6 فیصد یعنی سنگل ڈیجٹ پر آنے کے اعدادوشماراپنی جگہ لیکن ہرماہ اگر یہی سنگل ڈیجٹ مہنگائی کا تناسب بھی رہا تو عام آدمی کی قوت خرید دم توڑ جائے گی۔

شہریوں کا کہنا ہے کہ حکومت ٹیکسز میں کمی کرکے بڑھتی ہوئی مہنگائی کو روکنے کے لیے اقدامات اٹھا کرعام آدمی کو ریلیف فراہم کرنے کے اقدامات اٹھائے۔  

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے