اپ ڈیٹس
  • 324.00 انڈے فی درجن
  • 323.00 زندہ مرغی
  • 468.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
تجارت

پاکستان میں وی پی اینز کو بلاک نہیں کیا جا رہا: پی ٹی اے

11 Sep 2024
11 Sep 2024

(ویب ڈیسک) پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی (پی ٹی اے) نے ایک بار پھر واضح کیا ہے کہ ملک میں ورچوئل پرائیویٹ نیٹ ورکس (وی پی اینز) کو بلاک نہیں کیا جا رہا۔

اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹس پر جاری ایک بیان میں ریگولیٹر نے میڈیا رپورٹس کو مسترد کر دیا کہ وی پی اینز کو بلاک کرنے کا منصوبہ بنایا جا رہا ہے۔

تاہم پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی نے آئی ٹی کمپنیوں، سافٹ ویئر ہاؤسز، فری لانسرز، بینکوں اور دیگر کاروباری اداروں  سے درخواست کی ہے کہ زیر استعمال وی پی این کو ’رجسٹر‘ کرائیں تاکہ ’کسی بھی رکاوٹ کی صورت میں‘ بلا تعطل انٹرنیٹ سروسز کو یقینی بنایا جا سکے۔

ریگولیٹر نے مزید کہا کہ کاروباری ادارے پی ٹی اے اور پاکستان سافٹ ویئر ایکسپورٹ بورڈ کی ویب سائٹس کے ذریعے اپنے وی پی اینز رجسٹر کرا سکتے ہیں، یہ عمل مفت ہے اور اس میں 2 سے 3 روز لگتے ہیں۔

واضح رہے کہ انٹرنیٹ میں خلل اور ایکس کو بلاک کرنے کی وجہ سے پورے ملک میں ورچوئل پرائیویٹ نیٹ ورکس (وی پی این) کے استعمال میں اضافہ ہوا ہے، پی ٹی اے نے پراکسی نیٹ ورکس کو ’رجسٹر‘ کرنے کیلئے کوششوں کو تیز کر دیا ہے۔

2 روز قبل چیئرمین پی ٹی اے میجر جنرل ریٹائرڈ حفیظ الرحمان نے سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے آئی ٹی کے اجلاس میں بتایا تھا کہ 20 ہزار سے زائد وی پی اینز پہلے ہی رجسٹرڈ ہو چکے ہیں۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے