اپ ڈیٹس
  • 324.00 انڈے فی درجن
  • 323.00 زندہ مرغی
  • 468.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
تفریح

حبا بخاری کے حمل کی خبر بریک کرنے پر تنقید، نادیہ خان نے وضاحت دیدی

11 Sep 2024
11 Sep 2024

(ویب ڈیسک) پاکستان کی معروف میزبان و اداکارہ نادیہ خان نے مقبول اداکارہ حبا بخاری کے حمل کی خبر بریک کرنے پر وضاحتی بیان جاری کردیا۔

گزشتہ دنوں نادیہ خان نے ایک ٹی وی شو کے دوران انکشاف کیا تھا کہ حبا بخاری اور اُن کے شوہر و اداکار آریز احمد بہت جلد والدین بننے والے ہیں۔

حبا بخاری اور آریز احمد نے حمل کی خبر کو سوشل میڈیا کی دُنیا سے خفیہ رکھا تھا اور جب نادیہ خان نے جوڑے کی نجی خبر کو ٹی وی چینل پر بریک کیا تو سوشل میڈیا صارفین نے نادیہ خان پر کڑی تنقید کی۔

صارفین کا کہنا تھا کہ اگر حبا بخاری اور آریز احمد اپنی نجی زندگی کے معاملات میڈیا سے دور رکھنا چاہتے ہیں تو آپ کیوں اُن کی نجی باتیں ٹی وی پر بیٹھ  کر کررہی ہیں۔

حمل کی خبر پر جہاں حبا بخاری اور آریز احمد تاحال خاموش ہیں تو وہیں نادیہ خان نے اُن پر تنقید کرنے والوں کو کرارا جواب دے دیا ہے۔

نادیہ خان نے اپنے وضاحتی بیان میں کہا کہ میں آریز احمد کے ساتھ ڈرامے میں کام کررہی ہوں تو شوٹنگ کے دوران سیٹ پر آریز نے مجھے حبا کے حمل کی خوشخبری سُنائی۔

اُنہوں نے کہا کہ آریز احمد اور حبا بخاری دونوں ہی میرے بہت اچھے دوست ہیں، آریز کے ساتھ ڈرامے کے سیٹ پر کافی اچھی بات چیت ہوتی ہے۔

اداکارہ نے کہا کہ جب آریز نے مجھے حبا کے حمل کی خوشخبری سُنائی تو اُنہوں نے مجھے ایک بار بھی یہ نہیں کہا کہ آپ اس بات کو اپنی ذات تک رکھیے گا اور نہ ہی اُنہوں نے مجھے کہا کہ یہ چُھپانے والی بات ہے، اگر وہ اس بات کو خفیہ رکھنے کا کہتے تو میں ضرور رکھتی کیونکہ میرے پاس ویسے بھی انڈسٹری کے بہت سارے لوگوں کے راز ہیں۔

نادیہ خان نے کہا کہ لوگ مجھے خود کہہ دیتے ہیں کہ آپ ہماری یہ بات کسی کو نہیں بتانا تو پھر میں کسی کے آگے اُس بات کا ذکر تک نہیں کرتی لیکن آریز نے مجھے ایسا کچھ بھی نہیں کہا تھا۔

اُنہوں نے کہا کہ اگر یہ چُھپانے والی بات ہوتی تو آریز مجھے بھی یہ بات نہیں بتاتے کیونکہ اُنہیں تو معلوم ہے کہ میں ٹی وی پر شو کرتی ہوں اور شو کے دوران ایسی باتیں منہ سے نکل بھی سکتی ہیں۔

نادیہ خان نے مزید کہا کہ یہ کوئی نئی بات نہیں ہے بلکہ اس بات کو کچھ وقت گزر چکا ہے اور میرا مقصد کسی کی خبر بریک کرنا ہرگز نہیں تھا بلکہ میں صرف جوڑے کو خوشخبری دینا چاہتی تھی۔

واضح رہے کہ حبا بخاری نے سال 2022 میں ساتھی اداکار آریز احمد سے شادی کی تھی۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے