اپ ڈیٹس
  • 324.00 انڈے فی درجن
  • 323.00 زندہ مرغی
  • 468.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
تجارت

پاکستان کو پہلی سہ ماہی کے دوران جنیوا ڈونرز سے فنڈنگ نہ ملنے کا خدشہ

10 Sep 2024
10 Sep 2024

(مدثر علی رانا) 28 کروڑ ڈالر ہدف کی نسبت پہلی سہ ماہی کے دوران جنیوا ڈونرز سے پاکستان کو فنڈنگ نہ ملنے کا خدشہ ہے۔

ذرائع کے مطابق رواں مالی سال جولائی سے لیکر اب تک سیلاب سے ریکوری و تعمیراتی کاموں کیلئے کوئی فنڈنگ نہیں ملی، رواں مالی سال کیلئے جنیوا ڈونرز کانفرنس کے تحت 1.26 ارب ڈالر فنانسنگ کا ہدف مقرر کیا گیا ہے۔

دستاویز کے مطابق نامکمل پی سی ون منصوبوں کیلئے پلاننگ نہ ہونا بھی فنڈنگ میں رکاوٹ ہے، جولائی تا ستمبر سیلاب سے ریکوری کیلئے عالمی بینک سے 8 کروڑ 60 لاکھ ڈالر ملنے کا تخمینہ ہے۔

دستاویز میں کہا گیا ہے کہ اسلامک ڈویلپمنٹ بینک سے 6 کروڑ ڈالر اور پیرس کلب ممالک سے 1 کروڑ 41 لاکھ ڈالر ملنے کا تخمینہ ہے، پہلی سہ ماہی کے دوران اسلامک ڈویلپمنٹ بینک سے آئل فنانسنگ کی مد میں بھی 10 کروڑ ڈالر ملنے ہیں۔

تاحال فنڈنگ نہ ہونے کے باعث پہلی سہ ماہی جولائی سے ستمبر تک مقررہ ہدف حاصل نہ ہونے کا خدشہ ہے، رواں مالی سال کے دوران سیلاب سے ریکوری و بحالی کیلئے عالمی بینک سے 28 کروڑ 70 لاکھ ڈالر کا تخمینہ ہے جبکہ ایشیائی ترقیاتی بینک سے 24 کروڑ 91 لاکھ اور اسلامک ڈویلپمنٹ بینک سے 11 کروڑ 10 لاکھ ڈالر کا تخمینہ ہے۔

اسی طرح پیرس کلب ممالک سے 7 کروڑ 37 لاکھ ڈالر، یو ایس ایڈ سے 3 کروڑ 20 لاکھ ڈالر ملیں گے، رواں مالی سال اسلامک ڈویلپمنٹ بینک سے آئل فنانسنگ کیلئے بھی 50 کروڑ ڈالر مزید ملیں گے۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے