10 Sep 2024
(لاہور نیوز) مہنگائی کا گراف نیچے نہ آ سکا، سبزیاں سرکاری نرخ ناموں کے برعکس فروخت ہونے لگیں۔
پیاز 170 روپے، ٹماٹر 120 روپے، لہسن 600 روپے فی کلو میں بک رہا ہے، ادرک 700 روپے، سبز مرچ 140 روپے فی کلو میں مل رہی ہے۔
پھلوں میں سیب 300 روپے، کیلا 140 روپے فی درجن میں دستیاب ہے۔
ادھر برائلر گوشت کی قیمت میں 5 روپے اضافہ ہو گیا، مرغی کے گوشت کی قیمت 575 روپے سے مہنگی کر کے 580 روپے کلو مقرر کر دی گئی، زندہ برائلر 3 روپے مہنگا، 372 روپے ہو گیا، انڈوں کی قیمت 304 روپے درجن کی سطح پر برقرار ہے۔