اپ ڈیٹس
  • 324.00 انڈے فی درجن
  • 323.00 زندہ مرغی
  • 468.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
شہرکی خبریں

علی امین گنڈاپور کا مستقبل وزارت اعلیٰ سے اڈیالہ جیل نظر آ رہا ہے: طلال چودھری

09 Sep 2024
09 Sep 2024

(لاہور نیوز) پاکستان مسلم لیگ (ن) کے سینیٹر طلال چودھری نے کہا ہے کہ علی امین گنڈاپور کا مستقبل وزارت اعلیٰ سے اڈیالہ جیل نظر آ رہا ہے۔

اپنے ویڈیو بیان میں سینیٹر طلال چودھری نے اپنے ایک ویڈیو بیان میں کہا کہ جو پیسے کے پی کی عوام پر لگنے چاہیے تھے وہ جلوسوں، اسلام آباد میں چڑھائی پر لگائے گئے، پی ٹی آئی جلسے میں بھڑکوں کے علاوہ کچھ نہیں۔

طلال چودھری کا کہنا تھا گزشتہ چھ مہینے سے جس کا شور تھا وہ کل ختم ہوا، جلسہ کریں گے، پورا پاکستان نکلے گا، ہر شہر گلی سے لوگ نکلیں گے مگر کل اسلام آباد کا ایک گراؤنڈ بھی بھرا نہیں جا سکا۔

سینیٹر طلال چودھری نے کہا ہے کہ اس جلسے میں تقریریں کیا بہترین بھڑکیں تھیں، مجھے اپنے بچپن کی ’سلطان راہی‘ کی فلمیں یاد آ گئیں جس میں بھڑکیں سن کر ہنسی ہی نکل سکتی ہے۔

وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا کی تقریر سے متعلق طلال چودھری نے کہا علی امین گنڈاپور کہتا ہے کہ 15 دن میں عمران خان کو رہا کرو ورنہ خود آ کر رہا کرا لوں گا، کیا پِدّی، کیا پِدّی کا شوربا، یہ تو ہو سکتا ہے کہ 15 دن بعد تم اڈیالہ جیل آؤ مگر یہ نہیں ہو سکتا ہے عمران خان اڈیالہ جیل سے پشاور جائے۔

علی امین گنڈا پور کے لاہور آنے کے بیان کو دھمکی اور گیدڑ بھبکی قرار دیتے ہوئے مسلم لیگ (ن) کے رہنما نے کہا کہ ہنگامہ خیزی کے لیے آؤ گے تو تمہاری مونچھے اکھاڑ دیں گے جو بگڑے تگڑے ہیں ان کا علاج ڈنڈا ہے، یہ علاج قانون نافذ کرنے والے خوب کر لیتے ہیں، گولیاں غیرت مند کھاتے ہیں آپ ضرورتمند ہیں، دن میں بھڑکیں مارتے ہیں اور رات میں ہمارے پاؤں پڑتے ہیں، بتائیں کہاں اور کیسے پڑتے ہیں؟

طلال چودھری نے کہا کہ اس جلسے میں کہا گیا کوئی قانون سازی ہو گی تو تحریک چلائیں گے، قانون سازی پارلیمان کا حق ہے، پاکستان میں دہشت گردی کے خلاف، معیشت کی بہتری، انتشار کے خاتمے اور سیاسی استحکام کی خاطر قانون سازی ہو گی، یہ گیدڑ بھبکیاں آج سے نہیں جب سے عمران خان کی سیاست میں پیدائش ہوئی ہے تب سے ہم سن رہے ہیں۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے