اپ ڈیٹس
  • 324.00 انڈے فی درجن
  • 323.00 زندہ مرغی
  • 468.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
شہرکی خبریں

کل تحریک انصاف کے جلسے میں جو تقاریر ہوئیں وہ انسانوں والی نہیں تھیں: عظمیٰ بخاری

09 Sep 2024
09 Sep 2024

(لاہور نیوز) وزیراطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری کا کہنا ہے کل تحریک انصاف کے جلسے میں جو تقاریر اور باتیں ہوئیں وہ انسانوں والی نہیں تھیں۔

پریس کانفرنس کرتے ہوئے وزیراطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری نے کہا علی امین گنڈاپور نے کل پھر لائن کراس کی، اس آدمی کا بدتمیزی، خواتین کے بارے گندی زبان استعمال کرنا پرانا طریقہ واردات ہے، یہ ان کے لیڈر کی تربیت ہو سکتی ہے، یہ رویہ اپنے گھروں تک محدود رکھیں تو بہتر ہو گا۔

 عظمیٰ بخاری کا کہنا تھا یہ لوگ جب بھی نکلتے ہیں فساد اور جلاؤگھیراؤ کرتے ہیں، کنٹینرز گرا کر خود کو ٹارزن سمجھنے والے قوم کو کیا پیغام دینا چاہتے ہیں، کیا سیاسی جماعتیں کرینیں لیکر چلتی ہیں، کیا پرامن احتجاج ایسے ہوتا ہے، کل انہوں نے پولیس پر حملہ کیا، کل زرتاج گل صاحبہ بھی ٹارزن بنی ہوئی تھیں، زرتاج گل صاحبہ ٹارزن بن کر کنٹینرگرا رہی تھیں، فتنہ گینگ کے کارندوں نے حالات خراب کئے، کل علی امین گنڈاپور نے پنجاب پر لشکر کشی کرنے کا عندیہ دیا ہے۔

 وزیراطلاعات پنجاب نے کہا میں صوبوں کی لڑائی نہیں کرانا چاہتی، پنجابی اپنی غیرت کے نام پر بڑے مشہور ہیں، خیبرپختونخوا کی پولیس جتنی مثالی ہے وہ آپ دیکھ ہی رہے ہیں، ایک بات بڑی مشہور ہے کہ پنجاب پولیس والے نشئیوں کا نشہ بہت جلدی اتار دیتے ہیں، علی امین گنڈا پور نے 15 دن میں اپنا لیڈر آزاد کرانا ہے، ان کو 20 دن دیتی ہوں کرا لیں۔

 وزیراطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری کا مزید کہنا تھا ان کے سرکاری لشکر کے بغیر جلسہ گاہ میں 3 ہزار بندہ نہیں تھا، کل سرکاری ملازمین کے ساتھ اربوں روپے کا فنڈ جلسے کیلئے استعمال ہوا، کیا کوئی کسی سے پوچھے گا کہ یہ سرکاری پیسہ خیبرپختونخوا کے عام آدمی پر لگنا چاہئے، جب 9 مئی کے ملزمان کو چھوڑیں گے تو یہی ہو گا۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے