09 Sep 2024
(لاہور نیوز) قومی اسمبلی کا اجلاس آج شام 5 بجے پارلیمنٹ ہاؤس میں ہو گا، 8 نکاتی ایجنڈا جاری کر دیا گیا۔
اجلاس میں نیشنل یونیورسٹی آف ٹیکنالوجی ترمیمی بل پر قانون سازی ہو گی، ضلع وزیرآباد میں پاسپورٹ آفس کی عدم دستیابی پر توجہ دلاؤ نوٹس اجلاس کے ایجنڈے میں شامل ہے۔
اجلاس میں حیدرآباد ایئرپورٹ کی کمرشل پروازوں کے لئے بندش پر توجہ دلاؤ نوٹس پر بھی بات ہو گی۔