09 Sep 2024
(لاہور نیوز) وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کا کہنا ہے پنجاب میں پولیو کے 100 فیصد خاتمے کا ہدف پورا کریں گے۔
انسداد پولیو مہم کے آغاز پر اپنے خصوصی پیغام میں وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے کہا پنجاب کے 14 اضلاع میں انسداد پولیو ویکسینیشن مہم کی کامیابی کے لئے مربوط کاوشیں کی جائیں، پنجاب کو پولیو فری بنانا ہمارا عزم ہے، والدین بچوں کو پولیو کے خاتمے کے لئے ویکسین کے قطرے ضرور پلائیں۔
مریم نواز شریف نے مزید کہا پولیو معصوم بچوں کے سنہرے خواب مفلوج کر دیتا ہے، خلوص نیت سے کام کرنے والا ہر پولیو ورکر ہیرو ہے، پولیو مہم کی کامیابی کے لئے ہر فرد اپنا بھرپور کردار ادا کرے۔