اپ ڈیٹس
  • 324.00 انڈے فی درجن
  • 323.00 زندہ مرغی
  • 468.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
تجارت

شرح سود میں کتنے فیصد تک کمی کا امکان ہے؟جانئے

08 Sep 2024
08 Sep 2024

(ویب ڈیسک) مہنگائی میں مسلسل کمی کے رجحان کے پیش نظر قوی امکان ہے کہ جمعرات 12ستمبر کو ہونے والی مانیٹری پالیسی میٹنگ میں اسٹیٹ بینک اپنے کلیدی پالیسی ریٹ ( شرح سود) میں 1 سے 1.5 فیصد تک کمی کرے گا۔

واضح رہے کہ مہنگائی کے سنگل ڈیجیٹ میں آنے کے بعد شرح سود میں بڑی کمی کی گنجائش پیدا ہوچکی ہے، اسماعیل اقبال سیکیورٹیز میں ریسرچ ہیڈ سعد حنیف نے اس حوالے سے بتایا کہ اسٹیٹ بینک محتاط رویہ برقرار رکھے گا، آئی ایم ایف پروگرام کے تناظر میں سخت مانیٹری پالیسی برقرار رکھتے ہوئے شرح سود میں یکمشت بڑی کمی کے بجائے تدریجا کمی کو ترجیح دے گا۔

دوسری وجہ یہ ہے کہ پالیسی ریٹ میں کسی بھی بڑی کمی کے نتیجے میں ملکی زرمبادلہ کے ذخائر گھٹ جائیں گے، جس سے روپے کی قدر میں کمی واقع ہوگی، انھوں نے اندازہ لگایا کہ اسٹیٹ بینک شرح سود میں صرف ایک فیصد ہی کمی کرے گا۔

عارف حبیب لمیٹڈ کے ریسرچ ہیڈ طاہر عباس نے اس حوالے سے  کہا کہ پالیسی ریٹ میں 150 بیسس پوائنٹس کی کمی کی امید ظاہر کرتے ہوئے کہا کہ اس طرح شرح سود 18 فیصد پر پہنچ جائے گی، جو اس سے قبل آخری بار فروری 2023 میں دیکھی گئی تھی۔

ٹاپ لائن سیکیورٹیز کی جانب سے کرائے گئے سروے کے نتائج کے بارے میں بتاتے ہوئے ڈپٹی ہیڈ ریسرچ شنکر تلریجا نے بتایا کہ میں 59 فیصد افراد نے پالیسی ریٹ میں 150 بیسس پوائنٹس، 19 فیصد نے 200، اور 5 فیصد نے 200 سے زیادہ جبکہ اور 13 فیصد افراد نے 100اور2 فیصد افراد نے50 بیسس پوائنٹس کی کمی کا امکان ظاہر کیا، تاہم انھوں نے خود 150 بیسس پوائنٹس کی کمی کا امکان ظاہر کیا۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے