اپ ڈیٹس
  • 324.00 انڈے فی درجن
  • 323.00 زندہ مرغی
  • 468.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
شہرکی خبریں

سرحد پار فائرنگ: پاک فوج کے جوابی وار سے 2 کمانڈرز سمیت8 افغان طالبان ہلاک

08 Sep 2024
08 Sep 2024

(لاہور نیوز) افغان طالبان کی سرحد پار فائرنگ کا پاک فوج نے منہ توڑ جواب دیا، جوابی فائرنگ سے دو اہم کمانڈرز سمیت 8 طالبان جہنم واصل ہو گئے۔

افغان طالبان کی جانب سے ایک بار پھر پاک افغان سرحد پر بِلا اشتعال جارحیت جاری ہے، افغان طالبان کی جانب سے پاکستان پر دہشتگرد حملوں میں سہولت کاری کسی سے ڈھکی چھپی نہیں ہے، دہشتگرد حملوں کے ساتھ ساتھ اب افغان طالبان کی بین الاقوامی سرحد پر جارحیت کھل کر سامنے آ رہی ہے۔

ذرائع کے مطابق 7 ستمبر کی صبح سے افغان طالبان کی جانب سے پاک افغان سرحد سے متصل افغان علاقے پلوسین سے پاکستانی چیک پوسٹوں پر بڑے ہتھیاروں سے بلا اشتعال فائرنگ کی گئی۔

ذرائع نے بتایا کہ پاکستان آرمی کی جانب سے افغان سائیڈ سے کی گئی فائرنگ کا منہ توڑ جواب دیا گیا، پاکستانی فوج کی جوابی فائرنگ سے افغان طالبان کے بھاری نقصان کی اطلاعات ہیں۔

باوثوق ذرائع کا مزید کہنا تھا کہ اطلاعات کے مطابق 8 افغان طالبان ہلاک جبکہ 16 زخمی کر دیے گئے، ہلاک ہونے والوں میں 2 اہم کمانڈرز خلیل اور جان محمد بھی شامل ہیں۔

 
Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے