اپ ڈیٹس
  • 306.00 انڈے فی درجن
  • 595.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
تفریح

صنم ماروی نے تیسری شادی کی تصدیق کر دی

08 Sep 2024
08 Sep 2024

(ویب ڈیسک) پاکستانی گلوکارہ صنم ماروی نے اپنی تیسری شادی کا اعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ وہ اپنے شوہر کے ساتھ بہت خوش ہیں۔

حال ہی میں صنم ماروی نے نجی ٹی وی چینل کے پروگرام میں بطورِ مہمان شرکت کی جہاں اُنہوں نے اپنی طلاق اور بچوں سے متعلق کُھل کر بات کی۔

صنم ماروی نے کہا کہ پہلے شوہر کے انتقال کے بعد، میں نے اپنی خالہ کے بیٹے سے دوسری شادی کی تھی، وہ پہلے گاؤں میں مقیم تھے لیکن پھر میرے کیریئر کی وجہ سے لاہور منتقل ہوگئے تھے۔

گلوکارہ نے کہا کہ میرے میوزک کیریئر کی شروعات سے پہلے میرے دوسرے شوہر کی کئی گرل فرینڈز تھیں لیکن میرے پاس برداشت کرنے کے علاوہ کوئی دوسرا راستہ نہیں تھا کیونکہ میں اُس وقت گلوکارہ نہیں بنی تھی اور نہ ہی میں خودمختار تھی۔

اُنہوں نے کہا کہ جب مجھے اپنے کیریئر میں شہرت ملی اور میں خودمختار ہوئی تو میں نے اپنے شوہر کے دوسری خواتین سے تعلقات برداشت نہیں کیے اور نہ ہی اُن کا تشدد برداشت کیا اور شوہر سے خلع لینے کا فیصلہ کیا۔

صنم ماروی نے اپنی تیسری شادی کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ کچھ عرصہ قبل میرے اہلخانہ نے میری تیسری شادی کروائی۔

گلوکارہ نے کہا کہ میرے شوہر کا نام خبیب ہے، وہ بہترین انسان ہیں اور میں اپنی ازدواجی زندگی میں بہت خوش ہوں۔

واضح رہے کہ صنم ماروی نے 18 سال کی عُمر میں پہلی شادی کی تھی، اُن کے پہلے شوہر آفتاب احمد کو سال 2009 میں کراچی میں قتل کردیا گیا تھا۔

آفتاب احمد کے قتل کے وقت صنم ماروی اپنے پہلے بچے کی اُمید سے تھیں، پہلے شوہر کے قتل کے چند سال بعد گلوکارہ نے اپنی خالہ کے بیٹے حامد خان سے دوسری شادی کرلی تھی جن سے اُن کے تین بیٹے ہیں جو اب اپنے والد کے ساتھ رہتے ہیں۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے