اپ ڈیٹس
  • 324.00 انڈے فی درجن
  • 323.00 زندہ مرغی
  • 468.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
تجارت

وزارت منصوبہ بندی کا معاشی پالیسی سازی کیلئے بورڈ تشکیل، احسن اقبال سربراہ مقرر

07 Sep 2024
07 Sep 2024

(لاہورنیوز) وزارت منصوبہ بندی نے معاشی پالیسی سازی کے حوالے سے اہم اقدام اٹھاتے ہوئے پالیسی بورڈ تشکیل دیدیا، وزیر منصوبہ بندی احسن اقبال پالیسی بورڈ کے سربراہ ہوں گے۔

وزارت منصوبہ بندی کی جانب سے بورڈ کی تشکیل سے متعلق نوٹیفکیشن بھی جاری کردیا گیا۔وزارت منصوبہ بندی کا کہنا ہے کہ بورڈ مختلف شعبوں کے ماہرین اور تجربہ کار اراکین پر مشتمل ہے، بورڈ میں سابق وفاقی وزراء، تعلیمی اور عالمی پیشہ ور ماہرین کو شامل کیا گیا ہے، سابق نگران وفاقی وزیر شاہد اشرف تارڑ، چیئرمین انٹرلوپ مصدق ذوالقرنین، رانا اقرار بورڈ کے ممبران ہوں گے۔

وائس چانسلر یونیورسٹی آف ایگری کلچر فیصل آباد نوید شیروانی اور امریکہ سے آئی ٹی ماہرین کو بھی بورڈ میں شامل کیا گیا ہے،بورڈ پالیسی سازی اور معیشت کی ترقی کیلئے حکمت عملی بارے مشورے فراہم کرے گا، بورڈ درمیانی اور طویل مدتی اقتصادی پالیسیوں اور حکمت عملی کیلئے رہنمائی فراہم کرے گا۔

وزارت منصوبہ بندی کے مطابق بورڈ قومی اور بین الاقوامی اقتصادی مسائل پر روڈ میپ فراہم کرے گا، بورڈ میکرو اکنامک اشاریوں اور رجحانات کا جائزہ لے گا، بورڈ قومی منصوبوں اور اقتصادی رپورٹس کا بھی جائزہ لے گا، قومی جدت اور مسابقت کو بڑھانے کیلئے پالیسیوں پر مشورہ بھی دے گا۔

نوٹیفکیشن کے مطابق پالیسی بورڈ فائیو ایز فریم ورک، 13ویں پانچ سالہ منصوبہ بندی، اور وژن 2030 کے نفاذ کو یقینی بنائے گا۔

وزیر منصوبہ بندی احسن اقبال نے کہا ہے کہ برآمدات، ڈیجیٹل ترقی، ماحولیاتی پائیداری اور توانائی کے شعبوں کو ترجیح دیتے ہیں، پالیسی بورڈ کے اراکین کی سفارشات اور تجربات قومی بجٹ کی تشکیل میں بھی مددگار ثابت ہوں گی۔ 

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے