اپ ڈیٹس
  • 300.00 انڈے فی درجن
  • 411.00 زندہ مرغی
  • 595.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
کھیل

چیئرمین پی سی بی کا اسلام آباد میں دبئی طرز کا نیا سٹیڈیم بنانے کا اعلان

07 Sep 2024
07 Sep 2024

(لاہورنیوز) چیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈ محسن نقوی نے اسلام آباد میں دبئی طرز کا نیا کرکٹ سٹیڈیم بنانے کا اعلان کردیا۔

چیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈ محسن نقوی نے قذافی سٹیڈیم لاہور کا دورہ کیا اور سٹیڈیم میں جاری ترقیاتی کام کا جائزہ لیا۔دورے کے بعد صحافیوں سے غیر رسمی گفتگو کرتے ہوئے چیئرمین پی سی بی محسن نقوی کا کہنا تھا کہ 30 ستمبر تک قذافی سٹیڈیم کی بیسمنٹ مکمل ہوجائے گی، تین تین ہفتے میں ایک ایک فلور بن جائے گا،فرنٹ بلڈنگ سٹیل سٹرکچر پر مشتمل ہے، 31 دسمبر تک قذافی سٹیڈیم کی مین بلڈنگ مکمل کرلیں گے۔

انہوں نے کہا کہ 2007-2006 میں بننے والے راولپنڈی سٹیڈیم کی حالت بہت خراب ہے، روالپنڈی سٹیڈیم سارا گرا کر بنانا پڑے گا، چیمپئنز ٹرافی میں سٹیڈیم میں سیٹیں لگا دی جائیں گی، کراچی سٹیڈیم بھی چیمپئنز ٹرافی سے پہلے مکمل کرلیں گے۔چیئرمین پی سی بی نے اعلان کیا کہ اسلام آباد میں دبئی جیسا نیا سٹیڈیم بنایا جائے گا۔ 

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے