اپ ڈیٹس
  • 306.00 انڈے فی درجن
  • 595.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
کھیل

پاکستان کرکٹ کے مستقبل کے لائحہ عمل کیلئے ’کنکشن کیمپ‘ بلانے کا فیصلہ

07 Sep 2024
07 Sep 2024

(لاہور نیوز) پاکستان کرکٹ کے مستقبل کے لائحہ عمل کیلئے اعلیٰ سطح اجلاس اور ورکشاپ بلانے کا فیصلہ کر لیا گیا۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ اجلاس اور ورکشاپ کو "کنکشن کیمپ" کا نام دیا گیا ہے، کنکشن کیمپ 22 ستمبر کو ہونے کا امکان ہے جس کی صدارت چیئرمین پی سی بی محسن نقوی کریں گے اور وہ ورکشاپ میں بھی شرکت کریں گے۔

اس کے علاوہ کنکشن کیمپ میں ریڈ اور وائٹ بال کے ہیڈ کوچز جیسن گلیسپی اور گیری کرسٹن بھی شریک ہوں گے جبکہ انٹرنیشنل، ڈومیسٹک اور ہائی پرفارمنس کے سربراہان، سینئر کرکٹرز، کوچز اور پی سی بی کے سینئر آفیشلز بھی شریک ہوں گے جہاں کنکشن کیمپ میں سامنے آنے والی تجاویز کی روشنی میں مستقبل کے فیصلے ہوں گے۔

اس کے علاوہ ریڈ اور وائٹ بال کوچز آپس میں بھی میٹنگز کریں گے، وائٹ اور ریڈ بال کے کپتانوں کی تبدیلی کے حوالے سے بھی تبادلہ خیال ہو گا۔

ذرائع کا بتانا ہے کہ دورہ آسٹریلیا کیلئے پاکستان ٹیم کے نئے وائٹ بال کپتان کی تقرری کا امکان ہے جس سے ٹیسٹ کپتان شان مسعود کی کپتانی بھی انڈر سکروٹنی آ گئی ہے۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے