اپ ڈیٹس
  • 300.00 انڈے فی درجن
  • 411.00 زندہ مرغی
  • 595.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
کھیل

فیصل آباد ہائی پرفارمنس سینٹر میں قومی کرکٹرز کے فٹنس ٹیسٹ کا آغاز

07 Sep 2024
07 Sep 2024

(لاہور نیوز) فیصل آباد ہائی پرفارمنس سینٹر میں قومی کرکٹرز کے فٹنس ٹیسٹ کا آغاز ہو گیا۔

ذرائع کے مطابق فیصل آباد ہائی پرفارمنس سینٹر میں قومی کرکٹ ٹیم کے فزیو اور ٹرینر نے شاہین شاہ آفریدی، امام الحق اور حارث رؤف سمیت 10 کرکٹرز کے فٹنس ٹیسٹ لئے جس میں صبح کے سیشن میں 2 کلو میٹر رننگ، کریز پر رننگ سمیت مختلف جسمانی مشقوں میں کھلاڑیوں کی پھرتی، مہارت اور دل کی رفتار کا جائزہ لیا گیا۔

کپتان شان مسعود اور بابر اعظم سمیت دوسرے کرکٹرز کے فٹنس 9 ستمبر کو متوقع ہیں، فٹنس ٹیسٹ کی رپورٹ پر سینٹرل کنٹریکٹ فہرست کو از سر نو ترتیب دیا جائے گا۔

انگلینڈ کے خلاف سیریز اور دورہ آسٹریلیا کے لئے ممکنہ کھلاڑیوں کا انتخاب بھی اسی فٹنس رپورٹ کو سامنے رکھتے ہوئے کیا جائے گا۔

پی سی بی نے مجموعی طور پر 30 کھلاڑیوں کا فٹنس ٹیسٹ لینے کا فیصلہ کیا ہے، 13 کرکٹرز کے فٹنس ٹیسٹ لاہور میں ہو چکے ہیں جن میں نئے پرفارمر بھی شامل ہیں، گزشتہ برس پی سی بی نے 25 کرکٹرز کو سینٹرل کنٹریکٹ دیئے تھے۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے