اپ ڈیٹس
  • 324.00 انڈے فی درجن
  • 323.00 زندہ مرغی
  • 468.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
تجارت

عالمی سطح پر تیل کی قیمتیں گرنے سے پاکستانی معیشت پر کیا اثر ہوگا؟جانئے

06 Sep 2024
06 Sep 2024

(ویب ڈیسک) عالمی مارکیٹ میں تیل کی قیمتوں میں 20 فیصد تک ہونے والی کمی کے باعث پاکستان کے تیل کے درآمدی بل میں بھی خاطر خواہ کمی واقع ہوگی اور جس سے نہ صرف زرمبادلہ کے ذخائر کو استحکام ملے گا بلکہ بروقت بین الاقوامی ادائیگیوں میں مدد ملے گی جس کے مثبت اثرات جلد معیشت پر بھی اثر انداز ہوں گے۔

اس بات کا اظہار جہانگیر صدیقی گلوبل کی جانب سے اس حوالے سے شائع کی گئی ایک رپورٹ میں کیا گیا ہے۔ جے ایس گلوبل کے مطابق عالمی مارکیٹ میں خام تیل کی قیمتوں میں 20 فیصد کمی ہوئی ہے اور خام تیل کی قیمت فی بیرل 72 ڈالر کی سطح پر آگئی ہے جبکہ پانچ ماہ قبل اپریل 2024 میں خام تیل کی قیمت 91 ڈالر 17 سینٹ فی بیرل تھی یعنی اب تک اس میں 20 فیصد گراوٹ آچکی ہے۔

عالمی مارکیٹ میں تیل کی قیمتوں کے گرنے کی وجہ سے حکومت پاکستان کو موقع ملا اور اس نے پیٹرولیم مصنوعات پر عائد ٹیکس یعنی پیٹرولیم ڈیولپمنٹ لیوی میں مزید دس روپے کا اضافہ کرتے ہوئے اسے 70 روپے فی لیٹر کردیا تاکہ رواں مالی سال کے دوران ایک کھرب 28 ارب روپے محصولات کا ہدف حاصل کرنے میں سہولت ہوسکے۔

جے ایس گلوبل کی ہیڈ آف ریسرچ امبرین سورانی کے مطابق خام تیل کی فی بیرل قیمتوں میں پانچ ڈالر کمی کے نتیجے میں پاکستان کے سالانہ تیل کے درآمدی بل میں 90 کروڑ ڈالر کی کمی واقع ہوتی ہے جس کے نتیجے میں افراط زر میں 35 بنیادی پوائنٹس مزید گھٹتے ہیں اور اس کے نتیجے میں حکومت کو پی ایل ڈی میں مزید اضافے کی گنجائش ملتی ہے تاکہ مالیاتی توازن برقرار رکھ سکے۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ موجودہ رواں کھاتوں کے خسارے میں جو کمی واقع ہوئی ہے اور اگست کے دوران یہ گزشتہ گیارہ ماہ کی کم ترین سطح پر ہے جبکہ رواں مالی سال کے ابتدائی دو ماہ کے دوران بھی اس میں 4 فیصد کی کمی نظر آتی ہے تو اس کی بنیادی وجوہ میں بنیادی درآمدات کو ترجیح دینا اور موجودہ معاشی صورت حال کے باعث طلب میں کمی بھی ہے۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے