06 Sep 2024
(ویب ڈیسک) عالمی ادارہ صحت کی جانب سے ایک نئے جائزے میں بتایا گیا ہے کہ موبائل فون کے استعمال اور دماغی کینسر کے بڑھتے ہوئے خطرے کے درمیان کوئی تعلق نہیں ہے۔
حال ہی میں شائع ہونے والی رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ وائرلیس ٹیکنالوجی کے استعمال میں بہت زیادہ اضافے کے باوجود دماغی کینسر کے واقعات میں یکساں اضافہ نہیں دیکھا گیا ہے۔10 ممالک سے تعلق رکھنے والے 11 محققین نے بتایا کہ یہ ان لوگوں پر بھی لاگو ہوتا ہے جو لمبی فون کالز کرتے ہیں یا جو ایک دہائی سے زیادہ عرصے سے موبائل فون استعمال کرتے آرہے ہیں۔