اپ ڈیٹس
  • 306.00 انڈے فی درجن
  • 595.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
تفریح

ہانیہ عامر کی جعلی نازیبا ویڈیو کس نے لیک کی؟اداکارہ نے خود ہی ملزم کو تلاش کرلیا

06 Sep 2024
06 Sep 2024

(ویب ڈیسک) معروف اداکارہ و ماڈل ہانیہ عامر نے اُن کی نازیبا ڈیپ فیک ویڈیوز بناکر وائرل کرنے والے بھارتی انسٹاگرام اکاؤنٹ کو ڈھونڈ نکالا۔

حال ہی میں سوشل میڈیا پر ہانیہ عامر کی چند ڈیپ فیک بولڈ ویڈیوز وائرل ہوئی تھیں، مذکورہ ویڈیوز آرٹیفیشل انٹیلیجنس (اے آئی) کی مدد سے تیار کی گئی تھیں، ویڈیو میں نظر آنے والی لڑکی کا چہرہ ہانیہ عامر سے ملتا جُلتا تھا، جس کے بعد مداح یہ سمجھ بیٹھے تھے کہ یہ ویڈیو اداکارہ کی ہیں۔

نازیبا ویڈیوز کی خبر جیسے ہی سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی تو ہانیہ عامر نے اپنی انسٹاگرام اسٹوری میں واضح کیا کہ مذکورہ ویڈیوز اُن کی نہیں بلکہ جعلی ہیں۔اس وضاحتی بیان کے بعد، ہانیہ عامر نے وہ سوشل میڈیا اکاؤنٹ بھی ڈھونڈ نکالا جو اداکارہ کی ڈیپ فیک ویڈیوز بناکر شیئر کررہا تھا۔

ہانیہ عامر نے اپنے آفیشل انسٹاگرام ہینڈل کی اسٹوری میں ’انوریت سندھو‘ نامی انسٹاگرام اکاؤنٹ کا اسکرین شاٹ شیئر کیا جس کے فالوورز کی تعداد 22 ہزار 400 تھی جبکہ یہ اکاؤنٹ بھارتی شہری کی جانب سے بنایا گیا۔مذکورہ بھارتی اکاؤنٹ پر 100 سے زائد پوسٹس کی گئیں جن میں زیادہ تر ہانیہ عامر کی ہی ڈیپ فیک ویڈیوز شامل تھیں۔

اداکارہ نے اپنی انسٹاگرام اسٹوری میں مداحوں سے مخاطب ہوتے ہوئے کہا کہ مجھے اس اکاؤنٹ نے بلاک کردیا ہے لیکن کیا آپ سب اس جعلی اکاؤنٹ کو رپورٹ کرسکتے ہیں؟ہانیہ عامر کے کہنے پر مداحوں کی بڑی تعداد نے مذکورہ بھارتی اکاؤنٹ کو رپورٹ کیا، اداکارہ اور اُن کے مداحوں کے فوری ایکشن پر بھارتی صارف نے اپنے اکاؤنٹ کا نام تبدیل کرکے ‘کور سندھو’ کیا۔

بھارتی صارف نے متعدد بار رپورٹ کیے جانے کے بعد اکاؤنٹ سے محروم ہونے سے بچنے کے لیے اس اکاؤنٹ کا نام ایک بار پھر تبدیل کرکے ‘سندھو کور’ کیا۔اداکارہ کی نشاندہی پر جہاں بھارتی صارف کے جعلی اکاؤنٹ کی تصدیق ہوئی تو وہیں اس صارف نے اب اپنے اکاؤنٹ سے ہانیہ کی تمام ڈیپ فیک ویڈیوز ڈیلیٹ کردی ہیں۔

تفصیلات کے مطابق مذکورہ انسٹاگرام اکاؤنٹ ستمبر 2022 میں بنایا گیا اور گزشتہ دو سالوں میں اس کا نام 18 مرتبہ تبدیل کیا جاچکا ہے جبکہ اکاؤنٹ بھارت کے علاقے چندی گڑھ سے ایکٹیو ہے۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے