(لاہورنیوز) سٹیٹ بینک کی مانیٹری پالیسی کمیٹی 12 ستمبرکو معاشی اعدادوشمار کا جائزہ لے گی۔
سٹیٹ بینک کی رپورٹ کے مطابق اگست 2024 میں مہنگائی کی شرح 34 ماہ کی کم ترین سطح تک گرگئی، اگست 2024 میں مہنگائی کی شرح 9.64 فیصد رہی، اگست 2023میں مہنگائی کی شرح 27.38 فیصد رہی تھی۔
رپورٹ میں بتایا گیا کہ ٹرثری بلز میں سرمایہ کاروں کی ایک سال مدت کی نیلامی میں بڑی دلچسپی رہی،ٹی بلزکی نیلامی میں 700 ارب روپے کے ہدف سے زائد 835 ارب روپے کے بلز فروخت ہوئے ، 3 ماہ مدت کے ٹی بلز کی کٹ آف ایلڈ 1 بیس پوائنٹ کم ہوکر 17.47 فیصد رہی۔
اسی طرح 6 اور 12 ماہ مدت کے ٹی بلز کی کٹ آف ایلڈ برقرار رہی، 6 ماہ مدت کے ٹی بلز کی کٹ آف ایلڈ 17.73 فیصد پر آگئی، 12 ماہ مدت کے ٹی بلز کی کٹ آف ایلڈ 16.99 فیصد رہی، 12 ماہ مدت کے ٹی بلز میں سب سے زیادہ سرمایہ کاروں کی دلچسپی رہی۔
سٹیٹ بینک کی رپورٹ میں مزیدبتایا گیا 12 ماہ مدت کے 468 ارب روپے مالیت کے ٹی بلز فروخت ہوئے، 12 ستمبر کی مانیٹری پالیسی میں شرح سود میں کمی کی توقعات بڑھ گئی ہیں۔دوسری جانب معاشی ماہرین کا کہنا ہے کہ شرح سود 19.50 فیصد پر ہے ، سرمایہ کار شرح سود میں 2 فیصد کمی کی توقع کررہے ہیں ۔