اپ ڈیٹس
  • 324.00 انڈے فی درجن
  • 323.00 زندہ مرغی
  • 468.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
تجارت

حکومت کی مانیٹری پالیسی میں تاجر کو ریلیف دیا جائے: ایس ایم تنویر

06 Sep 2024
06 Sep 2024

(لاہورنیوز) ایف پی سی سی آئی کے پیٹرن انچیف ایس ایم تنویرنے کہا کہ حکومت کی مانیٹری پالیسی میں تاجر کو ریلیف دیا جائے۔

صدر ایف پی سی سی آئی عاطف اکرام شیخ کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے پیٹرن انچیف ایس ایم تنویرکا کہنا تھا کہ حکومت شرح سود کو نیچے لے کرآئے، حکومت عوام کو سود خور مافیا سے بچائے، اچھی مانیٹری پالیسی ہونی چاہیے تاکہ انڈسٹری کو چلا سکیں۔

انہوں نے کہا کہ بجلی کے بڑھتے بلوں کی وجہ سے تاجر برادری پریشان ہے ، انرجی سیکٹر کیلئے بنائی گئی فورس دن رات کام کررہی ہے، ہم لوگ 6 ٹریلین روپے ضائع کررہے ہیں ، ملک کی انڈسٹریز کو جان بوجھ کر ٹیکسوں تلے دبایا گیا ہے ، مانیٹری پالیسی میں تاجر کو ریلیف دیا جائے، آئی پی پیز کی وجہ سے آئے روز انڈسٹریاں بند ہورہی ہیں۔

دوسری جانب صدر ایف پی سی سی آئی عاطف اکرام شیخ نے کہا کہ ملک میں خوشحالی آنی چاہیے اور ملکی معیشت کو چلنا چاہیے، آج کی پریس کانفرنس کا مقصد مانیٹری پالیسی ہے، حکومت سے اپیل کرتے ہیں کہ انڈسٹری کو چلنے دیا جائے۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے