06 Sep 2024
(لاہورنیوز) پاکستان سٹاک مارکیٹ میں آج معمولی تیزی ریکارڈ کی گئی جس کے باعث کاروبار کا مثبت رجحان رہا۔
کاروباری ہفتے کے آخری روز کاروبار کے آغاز پر ہی پاکستان سٹارک مارکیٹ میں 286 پوائنٹس کا اضافہ ہوا تاہم کاروباری روز کے اختتام پر 100 انڈیکس 34 پوائنٹس اضافے کیساتھ 78 ہزار 897 پوائنٹس کی سطح پر بند ہوا۔
واضح رہےکہ گزشتہ روز بھی کاروبار کا اختتام مثبت زون میں ہوا تھا، گزشتہ کاروباری روز کے اختتام پر 100 انڈیکس 15 پوائنٹس اضافے سے 78 ہزار 863 پوائنٹس پر بند ہوا تھا۔سٹاک مارکیٹ میں آج 6ارب 5 کروڑ 70 لاکھ 30 ہزار 220 روپے مالیت کے 14 کروڑ 18 لاکھ 16 ہزار 804 شیئرز کا لین دین ہوا۔