اپ ڈیٹس
  • 324.00 انڈے فی درجن
  • 323.00 زندہ مرغی
  • 468.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
تجارت

مہنگائی میں معمولی کمی، مجموعی شرح 14 اعشاریہ 7 فیصد ریکارڈ

06 Sep 2024
06 Sep 2024

(لاہور نیوز) ملک بھر میں مہنگائی کی شرح میں معمولی کمی آ گئی، ادارہ شماریات نے ہفتہ وار اعدادوشمار جاری کر دیئے۔

ادارہ شماریات کی رپورٹ کے مطابق حالیہ ہفتے کے دوران مہنگائی کی شرح میں صفر اعشاریہ 15 فیصد کی کمی ریکارڈ کی گئی ہے جس کے بعد سالانہ بنیادوں پر مہنگائی کی مجموعی شرح 14 اعشاریہ 07 فیصد پر آ گئی، ایک ہفتے کے دوران 19 اشیاء مہنگی جبکہ 13 اشیاء کی قیمتوں میں کمی ریکارڈ کی گئی۔

رپورٹ کے مطابق ایک ہفتے میں پیاز کی قیمت میں 5 روپے 58 پیسے فی کلو کا اضافہ ہوا، لہسن فی کلو 7 روپے 38 پیسے مہنگا ہوا، ایل پی جی کے گھریلو سلنڈر کی قیمت میں27 روپے 66 پیسے اضافہ ہوا۔

اسی طرح ایک ہفتے میں انڈے ایک روپے 65 پیسے فی درجن مہنگے ہوئے، آلو، چاول، کیلے، بیف، نمک اور گڑ بھی مہنگی ہونے والی اشیاء میں شامل ہیں۔

ادارہ شماریات کی رپورٹ میں مزید بتایا گیا ہے کہ ایک ہفتے کے دوران ٹماٹر کی فی کلو قیمت میں 19 روپے 3 پیسے کی کمی آئی، گزشتہ ہفتے کے دوران چکن 6 روپے 73 پیسے فی کلو سستا ہوا، گندم کا 20 کلو کا تھیلا 23 روپے 32 پیسے سستا ہوا جبکہ رواں ہفتے کے دوران مٹن، چائے کی پتی سمیت 19 اشیاء کی قیمتیں مستحکم رہیں۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے