اپ ڈیٹس
  • 327.00 انڈے فی درجن
  • 333.00 زندہ مرغی
  • 482.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
تفریح

سارہ خان اسکرین پر ڈانس کیوں نہیں کرنا چاہتیں؟اداکارہ نے حقیقت سے پردہ اٹھا دیا

05 Sep 2024
05 Sep 2024

(ویب ڈیسک)شوبز انڈسٹری کی خوبرو اداکارہ سارہ خان کی جانب سے اسکرین پر ڈانس نہ کرنے کی اصل وجہ بیان کردی گئی۔

تفصیلات کےمطابق سوشل میڈیا پر سارہ خان کے انٹرویو کا مختصر ویڈیو کلپ وائرل ہورہا ہے جس میں اُنہیں ٹی وی اسکرین پر ڈانس نہ کرنے کے بارے میں بات کرتے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے۔سارہ خان نے کہا کہ میں ٹی وی اسکرین یا کسی ایوارڈ شومیں ڈانس نہیں کرتی، مداحوں نے مجھے کبھی بھی ڈانس کرتے ہوئے نہیں دیکھا۔

اداکارہ نے کہا کہ میرے مداح مجھ سے بہت پیار کرتے ہیں، وہ میرے ڈراموں، میرے کردار اور میرے ملبوسات کی وجہ سے مجھے پسند کرتے ہیں۔اُنہوں نے کہا کہ میں اپنے مداحوں کی پسند، ناپسند کا خیال رکھتی ہوں، میں کبھی ایسا کوئی کام نہیں کرنا چاہتی کہ جس کی وجہ سے میرے مداح مایوس ہوں یا اُنہیں میرے کسی عمل سے تکلیف ہو۔

سارہ خان نے مزید کہا کہ یہی وجہ ہے کہ میں نے کبھی ٹی وی اسکرین پر ڈانس نہیں کیا اور مجھے اُمید ہے کہ میں کبھی مستقبل میں بھی اسکرین پر ڈانس نہیں کروں گی۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے