اپ ڈیٹس
  • 324.00 انڈے فی درجن
  • 323.00 زندہ مرغی
  • 468.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
تجارت

یوٹیلیٹی سٹورز پر سینکڑوں اشیاء کی قیمتوں میں کمی کا اعلان

05 Sep 2024
05 Sep 2024

(لاہورنیوز) یوٹیلیٹی سٹورز کارپوریشن نے سینکڑوں اشیاء کی قیمتوں میں کمی کا اعلان کردیا۔

یوٹیلیٹی سٹورز کے ذرائع کے مطابق 700 سے زائد اشیاء کی قیمتوں میں 2 روپے سے 195 روپے تک کمی کی گئی ہے ، تمام برانڈز کے گھی اور کوکنگ آئل 6 روپے سے 195 روپے تک سستے کر دیئے گئے۔

ذرائع بتایا کہ ملک پاور اور پیکڈ دودھ کی قیمتوں میں 3 روپے سے 117 روپے تک کمی جبکہ تمام برانڈز کی چائے کی قیمتوں میں 3 روپے سے 100 روپے تک کم کردیئے گئے، روح افزا اور جام شیریں 13 روپے سے 40 روپے تک سستے ہو گئے۔

علاوہ ازیں چٹ پٹے مصالحہ جات کے پیکٹ 9 روپے سے 20 روپے تک سستے کر دیئے گئے، کھیر مکس 12 روپے، ٹماٹر کیچ اپ 50 روپے سستی کر دی گئی، گرم مصالحہ 25 روپے ، سویا سوس کا پیکٹ 24 روپے سستا کر دیا گیا۔واضح رہے کہ یوٹیلیٹی سٹورز کارپوریشن نے اشیا سستی کرنے کا باقاعدہ نوٹیفکیشن بھی جاری کردیا۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے