اپ ڈیٹس
  • 327.00 انڈے فی درجن
  • 333.00 زندہ مرغی
  • 482.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
تجارت

آئی ایم ایف نے فصلوں کی امداد قیمتوں کے معاملے میں بھی ٹانگ ڈال لی، نرخ مقرر کرنے سے روک دیا

05 Sep 2024
05 Sep 2024

(ویب ڈیسک) آئی ایم ایف نے شرط عائد کرتے ہوئے وفاقی اور صوبائی حکومتوں کو گندم اور گنے سمیت تمام زرعی فصلوں کی امدادی قیمتیں مقرر کرنے سے روک دیا۔

تفصیلات کے مطابق اس شرط سے گندم، گنا اور کپاس کی نقد فصلیں متاثر ہونگی جبکہ کھادوں پر سبسڈی دینے پر پابندیوں کی وجہ سے کسان کو مہنگی درآمدی کھاد خریدنی  پڑے گی، ذرائع کا کہنا ہے کہ آئی ایم ایف کی جانب سے امدادی قیمتوں اور سبسڈائزڈ کھاد پر عائد کی گئی پابندیوں پر عملدرآمد رواں فصل  سے شروع ہوگاجو کہ جون 2026 تک مکمل کرنا ہوگا۔

حکومت پنجاب پہلے ہی ان شرائط پر عمل شروع کرچکی ہے، رواں سیزن میں پنجاب حکومت نے گندم کی خریداری نہیں کی، جس سے گندم اور آٹا دونوں کی قیمت 40 فیصد تک گرگئی اور مہنگائی سنگل ڈیجیٹ میں آگئی۔

 آئی ایم ایف نے صوبائی حکومتوں پریہ شرائط بھی عائد کردی ہیں کہ وہ آئی ایم ایف پروگرام کے دوران ( 37 ماہ) بجلی اور گیس پر کوئی سبسڈی نہیں دیں گے، وزارت خزانہ نے گزشتہ ہفتے آئی ایم ایف کا یہ پیغام پنجاب حکومت کو پہنچایا ہے۔

جبکہ قبل ازیں ایک  رپورٹ شائع ہونے پر حکومت پنجاب کی ترجمان عظمیٰ بخاری نے اس کی تردید کی تھی، ذرائع کا کہنا ہے کہ آئی ایم ایف شرائط کے مطابق صوبائی حکومتیں گنے کی امدادی قیمت مقرر نہیں کریں گی اور نہ ہی ملوں کو کرشنگ سیزن شروع کرنے کے متعلق کہہ سکیں گی۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے