05 Sep 2024
(لاہور نیوز) گزشتہ چوبیس گھنٹے میں صوبہ پنجاب میں ڈینگی کے 17 کیسز رپورٹ ہوئے۔
ترجمان محکمہ صحت کے مطابق گزشتہ چوبیس گھنٹوں میں لاہور سے 2، راولپنڈی سے 14 اور قصور سے ڈینگی کا ایک کیس رپورٹ ہوا، ایک ہفتہ کے دوران ڈینگی کے 92 کیسز جبکہ رواں سال اب تک ڈینگی کے 396 کیسز رپورٹ ہو چکے ہیں۔