اپ ڈیٹس
  • 306.00 انڈے فی درجن
  • 595.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
شہرکی خبریں

نائب وزیر اعظم اسحاق ڈار لندن پہنچ گئے، برطانوی سیکرٹری خارجہ سے ملاقات

04 Sep 2024
04 Sep 2024

(لاہور نیوز) نائب وزیر اعظم اور وزیر خارجہ محمد اسحاق ڈار برطانیہ کے سرکاری دورہ پر لندن پہنچ گئے۔

غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق ہیتھروائیرپورٹ پر برطانوی حکام  نے ڈپٹی وزیر اعظم کا استقبال کیا، اس موقع پر برطانیہ میں پاکستان کے ہائی کمشنر ڈاکٹر محمد فیصل بھی موجود تھے۔

اپنے دورے کے دوران اسحاق ڈار  نے برطانوی سیکرٹری خارجہ ڈیوڈ لیمی سے لندن میں ملاقات کی، ملاقات میں دونوں رہنماؤں نے دو طرفہ تعلقات اور علاقائی امور پر تبادلہ خیال کیا۔

ملاقات کے دوران نائب وزیر اعظم  نے پاکستان اور برطانیہ کے مابین دو طرفہ قریبی تعلقات کو مزید مستحکم اور بہتر شراکت داری کے لیے پاکستان کے عزم کا اعادہ کیا۔

یاد رہے نائب وزیر اعظم اسحاق ڈار اپنے برطانیہ کے دورے کے دوران برطانوی ہم منصب، وزیر خارجہ اور سیکرٹری جنرل دولت مشترکہ پیٹریشیا سکاٹ لینڈ سے ملاقاتیں کریں گے علاوہ ازیں نائب وزیراعظم برطانوی اراکین پارلیمنٹ اور برٹش پاکستانیوں سے بھی ملیں گے۔

 
Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے