04 Sep 2024
(لاہور نیوز) پاکستان شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ ماہرہ خان کے بولڈ ڈانس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئی۔
ماہرہ خان نے حال ہی میں فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹا گرام پر ایک ویڈیو شیئر کی ہے جس میں انہیں بہت ہی خوشگوار انداز میں ڈانس کرتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے۔وہ اس ویڈیو میں سفید رنگ کے ٹاپ کے ساتھ کالے رنگ کی پینٹ پہنے اپنی بالی ووڈ فلم ’رئیس‘ کے گانے ’لیلیٰ میں لیلیٰ‘ پر کافی بولڈ انداز میں ڈانس کرتی نظر آ رہی ہیں۔
ماہرہ خان کی یہ ویڈیو سوشل میڈیا کے مختلف پیجز پر وائرل ہو گئی ہے اور صارفین کی جانب سے اس پر ملے جلے ردعمل کا اظہار کیا جا رہا ہے۔