اپ ڈیٹس
  • 230.00 انڈے فی درجن
  • 373.00 زندہ مرغی
  • 540.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • کویتی دینار قیمت خرید: 910.01 قیمت فروخت : 911.64
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 493900 دس گرام : 423400
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 452738 دس گرام : 388114
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 8400 دس گرام : 7209
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
کھیل

سینٹرل کنٹریکٹ کا حصول، قومی کرکٹرز سخت فٹنس ٹیسٹ سے پریشان

04 Sep 2024
04 Sep 2024

(لاہور نیوز) ٹیسٹ سکواڈ اور سینٹرل کنٹریکٹ میں شامل قومی کرکٹرز کو سخت فٹنس ٹیسٹ سے گزرنا پڑے گا۔

ذرائع کے مطابق ٹیسٹ سکواڈ کے اراکین اور بعض سینٹرل کنٹریکٹڈ کرکٹرز کے فٹنس ٹیسٹ 7 اور 9 ستمبر کو لاہور میں ہوں گے۔

فٹنس ٹیسٹ کو سینٹرل کنٹریکٹ سے مشروط کیا گیا ہے اور سخت فٹنس کی وجہ سے قومی کرکٹرز پریشانی کا شکار ہیں جبکہ انہوں نے ٹیسٹ کے لئے تیاری شروع کر دی ہے۔

ٹیسٹ پاس کرنے کے لئے معیار 60 فیصد کر دیا گیا ہے جو کہ عالمی سطح پر 50 فیصد قرار دیا جاتا ہے، فٹنس ٹیسٹ میں بینچ پریس، سکن فولڈ ، بینچ پل سکواٹ اور جمپ شامل ہیں۔

2 کلو میٹر ٹرائل رن مکمل کرنے کے لئے 8 منٹ کا وقت مقرر کیا گیا ہے جبکہ تین رنز کے لئے 10 سیکنڈز کا وقت مقرر کیا گیا ہے، 30،30 سیکنڈز کے وقفے سے 6 مرتبہ 3 رنز لینے ہیں، دوڑ اور 3 رنز کے مقررہ وقت نے کھلاڑیوں کو پریشان کر دیا ہے۔

پی سی بی فٹنس ٹیسٹ کے نتیجے کے بعد سینٹرل کنٹریکٹس کے اعلان کا ارادہ رکھتا ہے اور سینٹرل کنٹریکٹ میں کھلاڑیوں کی تعداد 25 تک رکھنے کا امکان ہے۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے