اپ ڈیٹس
  • 328.00 انڈے فی درجن
  • 358.00 زندہ مرغی
  • 519.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
شہرکی خبریں

عمران خان اور ن لیگ مذاکرات کیلئے تیار، اسٹیبلشمنٹ ماحول فراہم کرے: فواد چودھری

03 Sep 2024
03 Sep 2024

(لاہور نیوز) سابق وفاقی وزیر فواد چودھری نے کہا ہے کہ بانی پی ٹی آئی عمران خان اور مسلم لیگ ن مذاکرات کیلئے تیار ہیں، اسٹیبلشمنٹ کو چاہئے ماحول فراہم کرے۔

اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے فواد چودھری  نے کہا ہے کہ حکومت میں بیٹھے وزیراعظم اور دیگر بانی پی ٹی آئی عمران خان کے سامنے بکریاں لگتے ہیں، آپ نے کہا کہ پارٹی ختم ہو جائے گی، 8 فروری کو لوگوں نے بغیر انتخابی نشان کے ووٹ دیا۔

انہوں نے کہا ہے کہ آج پاکستان کی فارن پالیسی تنہا ہے، ہم چائنہ سے فاصلہ کر کے بیٹھ گئے ہیں، پاکستان کو ایک روپیہ بھی قرض نہیں مل رہا، ہم  نے آئی ایم ایف کے پاس معیشت گروی رکھ دی، آپ نے مائنس بانی پی ٹی آئی کے چکر میں سب کچھ تباہ کر دیا۔

سابق وفاقی وزیر  نے کہا ہے کہ الیکشن کمیشن ہمارے لئے بھی دل بڑا کرے، الیکشن کمیشن میرے اور بانی پی ٹی آئی کے خلاف توہین کی پروسیڈنگ کر رہا ہے، پاکستان میں ایک ہی تجربہ چل رہا ہے کہ عمران خان کو مائنس کر کے ملک چلانا ہے، پاکستان کی ساری مشکلات مائنس بانی پی ٹی آئی کی وجہ سے چل رہی ہیں، عمران خان کے بغیر پاکستان نہیں چل رہا۔

فواد چودھری نے کہا ہے کہ پاکستان میں ساڑھے تین سالوں میں دہشتگردی نہیں ہوئی لیکن آج پورے طریقے سے دہشتگردی واپس آ گئی ہے، سارے مسائل کا حل ہے کہ گرینڈ سیاسی ڈائیلاگ کیا جائے، لوگوں کو اٹھانے یا بندوق سے مسائل حل نہیں ہوتے۔

توہین الیکشن کمیشن کی سماعت ملتوی

قبل ازیں الیکشن کمیشن میں فواد چودھری کیخلاف توہین چیف الیکشن کمشنر و الیکشن کمیشن کیس کی سماعت ممبر سندھ نثار درانی کی سربراہی میں 4 رکنی بینچ نے کی۔

فواد چودھری الیکشن کمیشن میں پیش ہوئے اور کہا کہ میں الیکشن کمیشن کی مرضی کے مطابق چلنا چاہتا ہوں، جس طرح الیکشن کمیشن نے کیپٹن (ر) صفدر کو معاف کیا مجھے بھی معاف کر دیں۔

اس موقع پر ممبر سندھ نثار درانی نے استفسار کیا کہ آپ چاہتے ہیں آپ کے کئے کی سزا کسی اور کو ملے؟ جس پر فواد چودھری نے کہا کہ میں معافی نامہ جمع کرا دوں گا، الیکشن کمیشن معاملے کو آج ہی ختم کرے۔

الیکشن کمیشن نے کہا کہ آپ معافی نامہ جمع کرائیں پھر دیکھتے ہیں، بعدازاں الیکشن کمیشن نے کیس کی مزید سماعت 19 ستمبر تک ملتوی کر دی۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے