جرم وانصاف
9 مئی مقدمات : عمران خان کا ملٹری کورٹس ٹرائل کیخلاف اسلام آباد ہائی کورٹ سے رجوع
03 Sep 2024
03 Sep 2024
(لاہور نیوز) 9 مئی مقدمات میں بانی پی ٹی آئی عمران خان نے ملٹری کورٹ ٹرائل کیلئے فوجی تحویل میں نہ دینے کیلئے اسلام آباد ہائی کورٹ سے رجوع کر لیا۔
اسلام آباد ہائیکورٹ میں وکیل عزیر کرامت بھنڈاری کے ذریعے درخواست دائر کر دی گئی جس میں سیکرٹری قانون ، سیکرٹری داخلہ اور وفاق کو فریق بنایا گیا ہے۔
آئی جی اسلام آباد ، آئی جی پنجاب ، ڈی جی ایف آئی اے درخواست میں فریق ہیں جبکہ آئی جی جیل خانہ جات کو بھی درخواست میں فریق بنایا گیا ہے۔