اپ ڈیٹس
  • 306.00 انڈے فی درجن
  • 595.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
جرم وانصاف

شیخ امتیاز کی گرفتاری، آئی جی پنجاب پولیس اور سی سی پی او سے جواب طلب

03 Sep 2024
03 Sep 2024

(لاہور نیوز) پاکستان تحریک انصاف لاہور کے صدر شیخ امتیاز کی گرفتاری کے معاملے پر لاہور ہائیکورٹ نے آئی جی پنجاب پولیس ڈاکٹر عثمان انور اور سی سی پی او کو نوٹس جاری کرتے ہوئے جواب طلب کر لیا۔

لاہور ہائیکورٹ میں پی ٹی آئی لاہور کے صدر شیخ امتیاز کی گرفتاری اور آئی جی پنجاب پولیس کے خلاف توہین عدالت کی درخواست پر سماعت ہوئی، جسٹس چوہدری محمد اقبال نے شیخ امتیاز کی اہلیہ صائمہ امتیاز کی توہین عدالت کی درخواست پر سماعت کی۔ 

درخواست گزار کی طرف سے اظہر صدیق ایڈووکیٹ پیش ہوئے، درخواست میں موقف اپنایا گیا کہ درخواست میں آئی جی پنجاب پولیس کو فریق بنایا گیا ہے، شوہر کے خلاف کوئی مقدمہ نہیں اور نہ وہ کسی مقدمہ میں ملوث ہیں، پولیس نے شوہر کی سیاسی سرگرمیوں کو روکنے کے لئے غیر قانونی گرفتار کر لیا۔

 درخواست میں مزید کہا گیا کہ جوڈیشل مجسٹریٹ نے حقائق کے برعکس شوہر کا ریمانڈ منظور کر لیا، عدالت میں آئی جی نے اپنی رپورٹ میں جھوٹ بولا اور غلط بیانی کی، عدالت غلط بیانی کرنے اور جھوٹ بولنے پر آئی جی پنجاب پولیس کے خلاف توہین عدالت کی کارروائی عمل میں لائے۔

جسٹس چوہدری محمد اقبال نے ریمارکس میں کہا کہ اگر ثابت ہوا کہ رپورٹ دانستہ غلط دی گئی تو توہین عدالت کی کارروائی کروں گا۔

بعد ازاں عدالت نے درخواست پر سماعت 9 ستمبر تک ملتوی کر دی۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے