اپ ڈیٹس
  • 329.00 انڈے فی درجن
  • 378.00 زندہ مرغی
  • 548.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
جرم وانصاف

طیفی بٹ کے بہنوئی جاوید بٹ کے قتل کا مقدمہ درج

03 Sep 2024
03 Sep 2024

(لاہور نیوز) خواجہ تعریف گلشن عرف طیفی بٹ کے بہنوئی جاوید بٹ کے قتل کا مقدمہ درج کر لیا گیا۔

مقدمہ مقتول امیر بالاج ٹیپو  کے بھائی امیر فتح اور قیصر بٹ سمیت 4 افراد کے خلاف درج کیا گیا، تھانہ اچھرہ میں درج ہونے والے مقدمے میں 302 ، 324 اور 334 کی دفعات شامل کی گئیں ہیں۔

پولیس کی جانب سے مقدمہ مقتول جاوید بٹ کے بیٹے حمزہ جاوید کی درخواست پر درج کیا گیا، درخواست میں کہا گیا میرے والد جاوید بٹ دوپہر دو بجے شاہ جمال اشارے پر پہنچے تو دو موٹر سائیکلوں پر سوار 4 ملزمان نے گاڑی پر فائرنگ کی، گولیاں جاوید بٹ کے جسم کے مختلف حصوں پر لگیں اور وہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے جاں بحق ہو گئے۔

درخواست میں مزید کہا گیا کہ میری والدہ کندھے اور ٹانگ پر گولیاں لگنے سے شدید زخمی ہوئیں، والدہ نے ملزمان کو خود دیکھا اور پہچان لیا، والدہ نے بتایا کہ امیر فتح اور قیصر بٹ دو موٹر سائیکل سواروں کے پیچھے سوار تھے۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے